امیت شاہ نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بتایا مستقبل کا ملک کا وزیراعظم۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سنسنی خیز تبصرہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو ہندوستان کے مستقبل کا وزیر اعظم کا امیدوار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا یوگی آدتیہ ناتھ کو مستقبل کے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر تصور کرنا ایک فطری عمل ہے۔ امیت شاہ قومی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اتر پردیش انتخابات میں بی جے پی حکومت اقتدار میں واپس آئے گی۔ انھوں نے چیف منسٹر یوگی کی ستائش کی۔ انہوں نے امن و سلامتی کو قابو میں لانے کے لیے ریاست پر کافی کنٹرول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم میں تقریباً 70 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا یوگی کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر دیکھنا فطری ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں یوپی میں کئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ خاص طور پر یوپی کو 30 میڈیکل کالج ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کا راستہ یوپی میں 80 ایم پی سیٹوں کے ساتھ لکھنؤ سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو 2024 میں اقتدار میں واپس آنے کے لیے یوپی میں یقینی طور پر جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مرکز میں اقتدار میں آنا چاہتا ہے تو یوپی کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔
0 Comments