Latest News

یوپی کے مدارس میں قومی ترانا پڑھنا لازمی، بورڈ صدر نے کہا اس سے طالب علموں میں حب الوطنی پیدا ہوگی۔

یوپی کے مدارس میں قومی ترانا پڑھنا لازمی، بورڈ صدر نے کہا اس سے طالب علموں میں حب الوطنی پیدا ہوگی۔
لکھنو : اترپردیش کے سبھی مدارس میں کلاس شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھنا لازمی قرار دیاگیا ہے۔مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں قومی ترانے کو لے کر اہم فیصلہ لیاگیا ، ریاست کے منظور شدہ، امداد یافتہ اور غیر امداد یافتہ مدارس میں یہ اصول نافذ ہوں گے۔ طلبہ کو نئے تعلیمی سیشن سے دیگر دعائوں کے ساتھ ساتھ اب قومی ترانا گانا ہوگا۔یہ فیصلہ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ ۲۰۱۷ میں مدارس کے تعلق سے یوم آزادی پر قومی ترانہ پڑھنا اور قومی پرچم لہرانا لازمی قرار دئیے جانے کے پانچ سال بعد آیا ہے۔ یوپی مدرسہ بورڈ کےصدر نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایاکہ قومی ترانہ مختلف اسکولوں میں گایاجاتا ہے اور ہم مدرسہ کے طالب علموں میں بھی حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرناچاہتے ہیں تاکہ وہ مذہبی علوم کے علاوہ تاریخ اور سنسکرت کو بھی جان سکیں یہ پہلے سے ہی کچھ مدارس میں گایاجاتا ہے ہم نے اب اسے آنے والے تعلیمی ستیشن سے لازمی قرار دیا ہے۔ مدرسہ بورڈ کے صدر افتخار احمد جاوید کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں او ربھی کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ منشی، مولوی، عالم، کامل، اور فاضل کے امتحانات ۱۴ سے ۲۷ مئی کے درمیان کرانے کا بھی فیصلہ لیاگیا ہے۔ مدرسہ بورڈ میں اب سے چھ سوالوں کے امتحانات ہوں گے، کلاس ایک سے ۸ تک کے سلیبس میں یہ پیپر ہوں گے، دینیات کے علاوہ انگریزی، ریاضی، سائنس اور سوشل سائنس کے سوالیہ پرچے ہوں گے، مدرسہ میں اساتذہ کی حاضری کےلیے بایو میٹرک سسٹم لگائے جائیں گے، نئے تعلیمی سیشن سے طلبہ کے آئن لائن رجسٹریشن کی سہولیات بھی فراہم ہوں گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر