Latest News

مسکان خان نے حجاب پرپابندی کی وجہ سے سیمسٹر کا امتحان چھوڑ دیا، ہم اپنی بیٹی کو ایسے کالج میں داخل کرائیں گے جہاں حجاب کی اجازت ہو گی: والد حسین خان۔

مسکان خان نے حجاب پرپابندی کی وجہ سے سیمسٹر کا امتحان چھوڑ دیا، ہم اپنی بیٹی کو ایسے کالج میں داخل کرائیں گے جہاں حجاب کی اجازت ہو گی: والد حسین خان۔
منڈیا: جے شری رام کا نعرہ لگانے والے ہجوم کے سامنے حجاب میں ملبوس اللہ اکبر کی صدا بلند کرنے والے باہمت لڑکی  بی بی مسکان خان جمعرات کو اپنے سیمسٹر کا امتحانات چھوڑ دیا۔ایک سینئر فیکلٹی ممبر نے بتایا کہ منڈیا شہر میں پرائیویٹ کالج انتظامیہ نے مسکان کا انتظار کیا لیکن بی کام کی طالبہ امتحان میں نہیں آئی۔
مسکان کے والد محمد حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی بیٹی باقی امتحانات بھی نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا’’ہائی کورٹ نے ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا کہ ہماری بچیوں کو حجاب پہن کر کلاسز اور امتحانات میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کالج سے کہا تھا کہ وہ ہماری بیٹی کو حجاب پہننے اور امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسکان کو ایسے کالج میں داخل کرائیں گے جہاں حجاب کی اجازت ہو۔
تاہم کالج حکام نے حسین کے تبصرے پر کہا کہ نہ تو مسکان اور نہ ہی ان کے والد نے ان سے کوئی درخواست کی تھی۔ ایک اہلکار نے کہا کہ ’’ہمیں عدالت کے فیصلے اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔‘‘واضح رہے کہ میسور یونیورسٹی کے رجسٹرار نے کہا کہ تیسرے اور پانچویں سمسٹر کے طلباء کے امتحانات جاری ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر