Latest News

کرناٹک :مندروں کے میلوں میں مسلم دکانداروں پرپابندی قانونی قرار دی گئی۔

کرناٹک :مندروں کے میلوں میں مسلم دکانداروں پرپابندی قانونی قرار دی گئی۔
بنگلور: حجاب تنازعہ کا نتیجہ کرناٹک کے اسکولوں اور کالجوں سے باہر پھیلنے کا خطرہ ہے، کیونکہ، پہلی بار، ہندو مندروں کی انتظامی کمیٹیوں نے ایک ایسا ضابطہ متعارف کرایا ہے،جس کے تحت مندروں کے احاطے میں مسلمانوں کے کاروبار کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے نیز مندروں کے میلوں میں مسلمانوں کو شرکت سے روکا گیاہے۔کناڈیگاکے مقامی مندر میں میلے کے دوران مندر کے اردگرد ایسے پوسٹر دیکھے گئے تھے جن میں مسلمانوں کو دکان نہ دینے کی بات کہی گئی تھی،اس کے بعد اب شیوموگا میں بھی مسلمانوں کے لیے کوئی دکان نہیں‘ٗ کے پوسٹر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔
کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا جنیندرا نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے گی۔ حکومت نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کو یہ بھی بتایا کہ یہ ’غیر مسلم‘ والی شق ،قانون کا حصہ ہے۔ریاست کے وزیربرائے قانون و پارلیمانی امور کے جے سی مدھو سوامی نے کہا کہ حکومت پابندی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی ہے۔ کرناٹک ہندو مذہبی اداروں اور خیراتی اوقاف ایکٹ 2002 کا قاعدہ 12 کہتا ہے کہ کوئی جائیداد بشمول زمین، عمارت، یا احاطے کے قریب واقع جگہ غیر ہندوؤں کو لیز پرنہیں دی جائے گی۔ان قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے، پوسٹر، اور بینرز لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے ہفتے میں اب تک چھ مندروں نے یہ پابندی جاری کی ہے جب کہ مندروں کے تہواروں میں مسلمانوں کے اسٹال لگانے پر پابندی کا اعلان کرنے والے پوسٹر اڈپی، دکشینہ کنڑ اور شیو موگا اضلاع میں آ چکے ہیں۔ کوٹے ماریکمبا جاترا کا پانچ روزہ تہوار جہاں عقیدت مند دیوی ماری کمبا کی پوجا کرتے ہیں، 23 مارچ کو شروع ہوا جس میں صرف ہندوؤں کو اسٹال لگانے کی اجازت تھی۔مندر کمیٹی نے کھلے عام کہا کہ انہوں نے ہائی کورٹ کیخلاف مسلم تاجروں کی دکانیں بند کرنے کے رد عمل میں قانون کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔شیوموگا میں مندر سمیتی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم دکانداروں کو قانون کے تحت مذہبی تہواروں یا پروگراموں میں اسٹال لگانے فروخت کرنے یا ان میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ ایکٹ موجود تھا، ہم نے اسے نافذ نہیں کیا لیکن اس سال سے، ہندو سنگھٹنوں نے اس اصول کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے مسلم دکانداروں کو مطلع کر دیا ہے۔ ان کی طرف سے کوئی مخالفت نہیں ہوئی ہے، وہ فیصلے کے اعلان کے بعد اپنے راستے پر چلے گئے ہیں۔ 

حالیہ حجاب کے احتجاج کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ کرناٹک کے مختلف حصوں سے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹر اور کتابچے گردش کر رہے ہیں،جس میں لکھا ہے کہ غیر ہندوؤں کو مقامی میلے میں اسٹال لگا کر یا اپنی مصنوعات بیچ کر حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر