سینے میں قرآن کریم محفوظ رکھنے والے لوگ قابل رشک ہوتے ہیں: جامعہ اسلامیہ تعلیم الاسلام بڈھانہ کے سالانہ اجلاس میں مفتی سلمان منصورپوری کا خطاب۔
مظفرنگر: جامعہ اسلامیہ تعلیم الاسلام قصبہ بڈھانہ مظفر نگر کا سالانہ اجلاس حافظ نصرالدین کی صدارت ومفتی محمد وسیم بڈھانوی کی قیادت میں منعقد ہوا۔ حضرت مولانا مفتی محمدسلمان منصورپوری شیخ الحدیث جامعہ قاسمیہ شاھی مرادآبادبحیثیت مہمان خصوصی کے طور پر سے تشریف لاٸے۔
قاری محمد غفران کی تلاوت وقاری محمد طالب کی نعت پاک سے اجلاس کا بابرکت آغاز ہوا، نظامت کے فراٸض مفتی محمد فرمان کسیروی نے بحسن وخوبی انجام دیۓ۔ اس مبارک وپرمسرت ماحول میں حضرت مولانا مفتی سلمان منصورپوری نےاپنے دست مبارک سے جامعہ سے فارغ ہونے والے 6طلبا عزیز کی دستار بندی کی اورمدارس اسلامیہ کے مقاصد پرتفصیلی اور جامع نصیحتیں فرماٸیں۔
اس مبارک موقع پر حضرت والانے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹ سے اور نفاق سے ونظر بد سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔سوجڑو مظفرنگرسے تشریف لاۓ حضرت مولانا مفتی محمد راغب مہتمم مدرسہ فیض الاسلام انھوں نے اپنے افتتاحی بیان میں والدین کی فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ حضرت مولانا محمد عمران کی نصیحتوں ودعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ قاری محمدراشدبڈھانوی خادم جامعہ ھٰذا نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس اجلاس میں قرب وجوار سے واہل بڈھانہ شریک ہوۓ جن میں مولانامحمد سالم، مولانا محمدناصر، مولاناآس محمد، مفتی اسرار، مفتی حماد، مولانا عبدالحق، قاری مستقیم، حافظ یامین، قاری عاقل، حافظ شیر دین، آصف قریشی، حافظ رٸیس، حافظ عمر، حافظ توفیق، مولانا عمران، حافظ قاسم، مولاناآصف، مفتی فیضان، قاری گلاب، عمران مٶذن، مولانا انس، حافظ آزاد، حاجی نور محمد، حافظ نظام الدین، حافظ بلال، مستری انیس، نواب امتیاز، شہزاد انجینٸر، ماسٹرآباد، ماسٹررٸیس، بھاٸ نسیم، بھاٸ اسرار وغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔
DT Network
0 Comments