Latest News

جامعہ احسن المدارس مغیثی جھاڑون گنگوہ کے سالانہ اجلاس میں حفاظ کی دستاربندی، علماء نے کیا خطاب۔

جامعہ احسن المدارس مغیثی جھاڑون گنگوہ کے سالانہ اجلاس میں حفاظ کی دستاربندی، علماء نے کیا خطاب۔
سہارنپور/دیوبند:  جامعہ احسن المدارس مغیثی جھاڑون گنگوہ کے سالانہ اجلاس برائے دستاربندی حفاظ اکرام کو خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے صدر مولانا حبیب اللہ مدنی نے کہاکہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، یہ تاریکیوں کو ختم کرنے والی روشنی اور شفا دینے والی دوا ہے، کل روز قیامت اللہ ان حفاظ کو جو اعزاز دیںگے ساری دنیا اسپر رشک کرے گی۔

اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے صدر اجلاس آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہا ہیکہ امت کا بیش قیمتی سرمایہ لغو رسومات میں صرف ہورہا ہے معاشرہ مسلسل خرابیوں کی طرف جارہاہے نشہ خوری اور شادیوں میں خرافات جہیز کے مطالبات کا بڑھتا رجحان ایک خطرناک وباء ہے جس پر قدغن لگ نا چاہیے مولانا عبد المالک مغیثی نے کہا ہیکہ نسل نو کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری والدین کی ہے اور اس کمی کوتاہی پر اللہ تعالیٰ کل روز قیامت باز پرس فرمائیں گے اسلئے بچوں کی تعلیم پر پیسہ خرچ کرنے میں بخل اور کنجوسی نہ کریں یہ اللہ کے خزانہ میں جمع ہوکر آ پکے لئے سرمایہ آ خرت بنے گا۔
جامعہ احمد العلوم خانپور کے ناظم مفتی صابر نے کہا ہیکہ مدارس اسلامیہ اور علماء کا بڑا احسان ہے یہ بے سروسانی کے عالم میں کسی طعن و تشنیع کی پرواہ کئے بغیر ان سخت حالات میں قوم کے مستقبل کی اصلاح وتربیت کی فکر لیکر سرگرم عمل ہیں۔
جامعہ کے ناظم مولانا وسیم احمد قاسمی نے مدرسہ کار کردگی اور آ ئیندہ کے لا ئیحہ عمل پرمشتمل مختصر رپورٹ پیش کی جس کی موجود علماء نے ستائش کی۔ بعد ازاں جامعہ سے قرآن کریم حفظ کرنے والے تین حفاظ عبد القادر چندپورا، آ زاد بسالہڑا اور قمر جھاڑون کی علماء کے ہاتھوں دستاربندی کی گئی۔ اجلاس کو مولانا محمد عامر مظاہری مہتمم مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی، مولانا مشرف رشیدی سکریٹری جمعیت علماء یوپی، مولانا محفوظ کیرانہ، مولانا شمشیر قاسمی ناظم جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو، مولانا واصل، مولانا راشد، مولانا شعیب، مولانا اسجد وغیرہ نے خطاب کیا۔ اجلاس کا آ غاز قاری مبارک کی تلاوت محمد شہزاد کی نعت سے ہوا۔ صدارت مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی صدر آ ل انڈیا ملی کونسل ضلع سہارنپور، سرپرستی حضرت مولانا محمد عارف اور نظامت مولانا وسیم احمد قاسمی نے کی۔
 اس موقع پر مولانا خالد، مولانا شمیم، قاری فرقان پنجاب، مولانا بلال، مولانا واصف، قاری ذیشان قادری،  ڈاکٹر مہتاب، مولانا شارق، مولانا مصطفی، قاری راشد، قاری جہانگیر، قاری نسیم، قاری مبین سمیت قرب وجوار کی کافی تعداد میں لوگوں نے جلسہ میں شرکت کی۔ مفتی سخاوت کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر