Latest News

اپنے اخلاق و معاملات کو سنت نبوی کے مطابق بنائیں، جامعہ احمد العلوم خانپور گنگوہ میں سالانہ جلسہ دستار بندی میں مولانا عبداللہ مغیثی کا خطاب۔

اپنے اخلاق و معاملات کو سنت نبوی کے مطابق بنائیں، جامعہ احمد العلوم خانپور گنگوہ میں سالانہ جلسہ دستار بندی میں مولانا عبداللہ مغیثی کا خطاب۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
جامعہ احمد العلوم خانپور گنگوہ کا عظیم الشان سالانہ اجلاس عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں بطور مہمان خصوصی مولانا محمد عاقل قاسمی، مولانا ظہور قاسمی، مفتی محمد احسان قاسمی مفتی دارالعلوم وقف دیوبند، مولانا سید حبیب اللہ مدنی، مفتی محمد ساجد کھجناوری اور قاری محمد طالب شریک ہوئے۔پروگرام میں نذرانہ عقیدت و محبت علاقے اور اہل مدرسہ کی خواہش و فرمائش پر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگھرولی نے اپنی دلکش آواز میں پیش کیا۔ 
مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی نے اپنے حکیمانہ وناصحانہ خطاب میں ک مدارس کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جس تمنا کے ساتھ ان مدارس کی داغ بیل ڈالی، انھیں میں احمد العلوم خانپور بھی ملت کے لیے ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے جسکا فیض ملک کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے۔انہوں نے اتحاد و اتفاق پر سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ امت محمدیہ کی کامیابی کی بنیاد لفظ اتحاد و اتفاق میں ہی پوشیدہ ہے جب جب امت نے کسی بھی موقع پر اتحاد کا ثبوت پیش کیا تو زمانے میں انقلاب کے نمایاں اثرات پیدا ہوئے بصورت دیگر ہماری اس کمزوری کا فائدہ اٹھا کر فسطائی طاقتیں مضبوط ہوئیں۔انہوں نے احادیث کی روشنی میں اتحاد و اتفاق کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے اصلاح معاشرے پر توجہ دلائی اور فضول خرچی و بے رسومات سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ دینی و دنیاوی ضرورت میں شریعت کے مطابق مال صرف کرنا چاہیے، نوجوانوں سے خصوصی طور پر تاکید کی کہ وہ نشے اور بری لت سے دور رہیں کیونکہ اس سے دین اور دنیا دونوں برباد ہوتی ہے۔ 
پروگرام کے آخر میں جامعہ کے شعبہ حفظ سے فارغ 12 حفاظ اور شعبہ تجوید و قرات سے فارغ 6 طلباء کی دستار بندی ہوئی۔اس دوران مولانا مغیثی نے آسان و مسنون نکاح مہم کے تحت ایک جوڑے کا نکاح پڑھایا۔

پروگرام کی نظامت مفتی محمد صابر قاسمی شیخ الحدیث جامعہ احمدالعلوم نے کی، جامعہ کے بجٹ کی تفصیل اور مہمانوں کا خیر مقدم جامعہ ہذا کے مہتمم مفتی محمد عمران قاسمی نے پیش کیا۔ اجلاس میں علاقے اور دراز سے ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ 
خصوصی شرکاء میں مولانا نواب،مولانا شمشیر الحسنی قاسمی، مولانا محمد عارف رشیدی، مولانا آصف رشیدی، مولانا اسجد مفتاحی،مولانا دلشاد، قاری ساجد،قاری اعظم، حافظ یامین، مولانا انتظار، مولانا مستقیم رشیدی، مفتی منسوب، مولانااسجد، مولانا الیاس، ڈاکٹر واصل، قاری شوقین قاری سہراب کے علاوہ جامعہ کے اساتذہ و طلبہ اور دیگر محبین موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر