Latest News

دارالعلوم دیوبند کے استاذ کی جواں سال بیٹی کا انتقال، دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران اور معززین شہر نے پیش کی تعزیت۔

دارالعلوم دیوبند کے استاذ کی جواں سال بیٹی کا انتقال، دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران اور معززین شہر نے پیش کی تعزیت۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
دارالعلوم دیوبند کے شعبہ حفظ کے استاذ اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کی منتظمہ کمیٹی کے رکن قاری محمد فوزان کی جواں سال صاحبزادی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ جواں سال بچی کے انتقال پر عزیز واقارب کے علاوہ دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند کے ذمہ داران واساتذہ وملازمین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔
تعزیت پیش کرنے والوں میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی، نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی، نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی، مولانا سلمان بجنوری،مولانا اسجد الحسینی، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی،شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی،  مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین،عید گاہ کمیٹی کے متولی محمد انس صدیقی،ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی،دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ، مولانا دلشاد قاسمی، مفتی عارف قاسمی، جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید، ایڈ منسٹر یٹرڈاکٹر اختر سعید، جامع مسجد کے متولی حافظ انور عثمانی، جاوید عالم عثمانی، قاضی دانش، نئی روشنی پبلک اسکول کے منیجر فائز سلیم صدیقی، رضوان سلمانی، عارف عثما نی، سمیر چودھری، فہیم صدیقی، سید وجاہت شاہ، سابق چیئرمین انعام قریشی، عدیل صدیقی، فیضی صدیقی کے علاوہ دیگر معززین شہر نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر قاری فوزان سے اظہار تعزیت کیا۔ بعد نماز ظہر نماز جنازہ احاطہ مولسری میں قاری واصف عثمانی نے ادا کرائی بعد ازاں تدفین قبرستان قاسمی میں عمل میں آئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر