Latest News

یو پی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان، کہا مسلمان مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میں مسلمانوں سے۔

یو پی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان، کہا مسلمان مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میں مسلمانوں سے۔
لکھنؤ :(ایجنسی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مسلمان ان سے پیار کرتے ہیں اور وہ بھی مسلمانوں سےپیار کرتے ہیں۔ انتخابات کے درمیان سی ایم یوگی 80 بمقابلہ 20 کا بیان دے کر اپوزیشن کے نشانے پر آگئے تھے۔ اس بیان کو لے کر انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن پارٹیاں بار بار سی ایم یوگی پر پولرائزیشن کی سیاست کرنے کا الزام لگا رہی تھیں۔
درحقیقت، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا، ’’مسلمانوں کے ساتھ میرا وہی تعلق ہے جو ان کا مجھ سے ہے۔‘‘ ایک اور انٹرویو میں، جب اس بیان کا مطلب پوچھا گیا تو، سی ایم یوگی نے کہا،’مجھ سے ان کا جیسا سلوک ہے، میرا ان کے ساتھ وہی سلوک ہے ۔ وہ مجھ سے پیار کرتےہیں اور میں ان سے پیار کرتاہوں۔ 
غزوۂ ہند کے بارے میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’میں اپنی بات دوبارہ دہرا رہا ہوں، غزوۂ ہند کا خواب قیامت تک پورا نہیں ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہیے۔ بابا صاحب امبیڈکر اور عظیم آزادی پسندوں نے ملک کو آئین دیا ہے، ملک انفرادی قوانین سے نہیں چل سکتا۔ ملک کے 135 کروڑ لوگوں کے لیے کام کرنا ہے۔
سی ایم یوگی نے کہا کہ یوپی میں بی جے پی کو 80 فیصد سیٹیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں پارٹی نے 80 فیصد سیٹیں حاصل کی تھیں اور 2019 میں بھی پارٹی نے ایک بار پھر 80 فیصد سیٹوں پر درج حاصل کی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس الیکشن میں بھی بی جے پی 80 فیصد سیٹوںپر جیت حاصل کرے گی۔
پیر کو اتر پردیش کی 54 اسمبلی سیٹوں پر ساتویں مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ جن اضلاع میں آج پولنگ ہو رہی ہے وہ وارانسی، مئو، جونپور، اعظم گڑھ، غازی پور، چندولی، مرزا پور، بھدوہی اور سون بھدر ہیں۔ ساتویں مرحلے میں 54 اسمبلی سیٹوں پر کل 613 امیدواروں کی قسمت آج ای وی ایم میں قید ہوگی۔ اس مرحلے میں 2.06 کروڑ ووٹر ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر