Latest News

مسلمان سے پیار کرنے والے یوگی کے بیان پر اسدالدین اویسی کاسخت ردعمل، کہا "سمندر کے دو کناروں کی طرح مظلوم اور ظالم ایک نہیں ہوسکتے"۔

مسلمان سے پیار کرنے والے یوگی کے بیان پر اسدالدین اویسی کاسخت ردعمل،  کہا "سمندر کے دو کناروں کی طرح مظلوم اور ظالم ایک نہیں ہوسکتے"۔
لکھنؤ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمانوں سے متعلق بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ اویسی نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سمندر کے دو کنارے نہیں مل سکتے اسی طرح مظلوم اور ظالم ایک نہیں ہو سکتے۔
اسدالدین اویسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جس طرح سمندر کے دو کنارے آپس میں نہیں مل سکتے اسی طرح مظلوم اور ظالم ایک نہیں ہو سکتے۔ انتخابی ریلیوں کے اسٹیج سے یوگی کی محبت کیوں نظر نہیں آئی؟ یہ کیسی محبت ہے جس کا اظہار الیکشن کے بعد ہی ہوتا ہے۔ 2019 سے اب تک دیہی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ایک بھی مسلمان کو گھر کیوں نہیں ملا؟‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ’’پی ایم جے وی کے کے تحت اقلیتی علاقوں میں ایک روپیہ بھی کیوں نہیں خرچ کیا گیا؟ واجپائی، اڈوانی، مودی اور اب یوگی؛ پہلے تو ہر کوئی زہر اگلتا ہے لیکن اگر آپ وزارت عظمیٰ کی کرسی کا خواب دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ محبت کی بات کرنے پر مجبور ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ سے اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں پوچھا گیا تھا کہ آپ نے کہا تھا کہ مسلمانوں سے میرا وہی تعلق ہے جو ان کا مجھ سے ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟ اس سوال کے جواب میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’میرا بھی وہی رشتہ ہے، میرا بھی ان جیسا ہی سلوک ہے، میرا بھی ان کے ساتھ وہی سلوک ہے، وہ مجھ سے پیار کرتا ہے، میں ان سے پیار کرتا ہوں۔‘‘ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا۔ ملک آئین سے چلےگا۔ غزوہ ہند کا خواب قیامت تک پورا نہیں ہو گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر