Latest News

ایگزٹ پول میں بی جے پی کی بلے بلے، اترپردیش میں یوگی سرکار کی واپسی، پنجاب میں عام آدمی پارٹی بنائے گی سرکار۔

ایگزٹ پول میں بی جے پی کی بلے بلے، اترپردیش میں یوگی سرکار کی واپسی، پنجاب میں عام آدمی پارٹی بنائے گی سرکار۔
نئی دہلی: اترپردیش میں پیر کو آخری مرحلے میں ۹ اضلاع کی ۵۴ سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہوگئی ہے ۔ اس کے ختم ہوتے ہی سبھی پانچ ریاستوں یوپی، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔ ۱۰ مارچ کو اس کے نتائج آئیں گے۔
نتائج سے قبل پول آف ایگزٹ پولس کے مطابق اترپردیش میں بی جے پی کی واپسی ہوسکتی ہے جبکہ پنجاب کانگریس کے ہاتھ سے نکل کر عام آدمی پارٹی کے جھاڑوپر بھروسہ کرتا نظرآرہا ہے۔ اتراکھنڈ اور گوا میں بی جے پی کو کانگریس سے زبردست ٹکر ملنے کے آثار ہیں، حالانکہ منی پور میں بی جے پی دوبارہ حکومت سازی کرسکتی ہے۔ 
اترپردیش:  ای ٹی جی ریسرچ کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی ۲۳۰ سے ۲۴۵، کانگریس ۲ سے ۶ ، سماج وادی پارٹی ۱۵۰ سے ۱۶۵ بہوجن سماج پارٹی ۵ سے ۱۰ ، انڈیا نیوز کے مطابق بی جے پی ۲۲۲ سے ۲۶۰، کانگریس ایک سے ۳، سماج وادی پارٹی ۱۳۵ سے ۱۶۵ ، بی ایس پی ۴سے ۹۔، نیوز ۱۸ پنجاب کے مطابق بی جے پی ۲۴۰، کانگریس ۴، سماج وادی پارٹی ۱۴۰، بی ایس پی ۱۷، ٹی وی ۹ مراٹھی کے مطابق بی جے پی ۲۱۱ سے ۲۲۵، کانگریس ۴، سے ۶، سماج وادی پارٹی ۱۴۶ سے ۱۶۰، بہوجن سماج پارٹی ۱۴ سے ۲۴ کے درمیان ہے۔ یوپی میں کل ۴۰۳ اسمبلی کی سیٹیں ہیں، جیت حاصل کرنے کےلیے ۲۰۲ سیٹیں ضروری ہیں ایسے میں بی جے پی کی یوگی سرکار اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے۔
پنجاب : اے بی پی نیوز سی ووٹر کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی ۷ سے ۱۳، کانگریس ۲۲ سے ۲۸، عام آدمی پارٹی ۵۱ سے ۶۱، اکالی دل ۲۰ سے ۲۶، ای ٹی جی ریسرچ کے مطابق بی جے پی ۳ سے ۷، کانگریس ۲۷ سے ۳۳، عام آدمی پارٹی ۷۰ سے ۷۵، اکالی دل ۷ سے ۱۳، انڈیا نیوز کے مطابق بی جے پی ۶ سے ۸، کانگریس ۲۳ سے ۲۶، عام آدمی پارٹی ۳۹ سے ۴۳، اکالی دل ۲۲ سے ۲۵، انڈیا ٹوڈے بی جے پی ۱ سے ۴، کانگریس ۱۹ سے ۳۱، عام آدمی پارٹی ۷۶، سے ۹۰، اکالی دل ۷ سے ۱۱، ٹائمز نائو کے مطابق بی جے پی ۵، کانگریس ۲۲، عام آدمی پارٹی ۷۰ او راکالی دل ۱۹ سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں۔ پنجاب میں کل سیٹیں ۱۱۷ ہے اور جیت کےلیے ۵۹ سیٹیں چاہئے ہوتی ہیں، عام آدمی پارٹی تمام ایکزٹ پولس میں برتری دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ایسے میں پنجاب کانگریس کے ہاتھوں سے جاکر عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں میں جاسکتا ہے۔ اتراکھنڈ : اے بی پی نیوز سی ووٹرس کے مطابق بی جے پی ۲۶ سے ۳۲، کانگریس ۳۲ سے ۳۸، عام آدمی صفر سے ۲، دیگر صفر، ای ٹی جی ریسرچ کے مطابق بی جے پی ۳۷ سے ۴۰، کانگریس ۲۹ سے ۳۲، عام آدمی پارٹی صفر سے ایک، دیگر صفر، انڈیا نیوز کے مطابق بی جے پی ۳۲ سے ۴۱، کانگریس ۲۷ سے ۳۵، عام آدمی پارٹی صفر سے ایک، دیگر صفر۔ ٹائمز نائو کے مطابق بی جے پی ۳۷، کانگریس ۳۱، عام آدمی پارٹی ایک، اور دیگر صفر۔ ری پبلک ٹی وی کے مطابق بی جے پی ۳۵ سے ۳۹، کانگریس ۲۸ سے ۳۴، عام آدمی پارٹی صفر سے ۳، دیگر صفر۔ اتراکھنڈ میں کل سیٹیں ۷۰ ہیں، جیت کےلیے ۳۶ اسمبلی سیٹیں درکار ہوتی ہیں یہاں بی جے پی او رکانگریس میں زبردست ٹکر ہے دیکھتے ہیں کہ ۱۰ مارچ کو یہاں کون فاتح ہوتا ہے۔ 
منی پور : انڈیا نیوز کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی ۲۳ سے ۲۸، کانگریس ۱۰ سے ۱۴، دیگر صفر، انڈیا ٹی وی گرائونڈ زیرو کے مطابق بی جے پی ۲۶ سے ۳۱، کانگریس ۱۲ سے ۱۷، دیگر صفر، نیوز ۱۸ پنجاب کے مطابق بی جے پی ۲۷ سے ۳۱، کانگریس ۱۱ سے ۱۷ کے درمیان سیٹ لاسکتی ہے دیگر یہاں بھی صفر ہیں۔ منی پور میں کل سیٹیں ۶۰ ہیں، جیت کےلیے سیاسی پارٹیوں کو۳۱ چاہئے ۔ 
گوا: ای ٹی جی ریسرچ کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی ۱۷ سے ۲۲، کانگریس ۱۵ سے ۱۷، ٹی ایم سی ۳ سے ۴، دیگر صفر، انڈیا نیوز کے مطابق بی جے پی ۱۳ سے ۱۹، کانگریس ۱۴ سے ۱۹، ٹی ایم سی ۳ سے پانچ، دیگر صفر، ریپبلک ٹی وی کے مطابق بی جے پی ۱۳ سے ۱۷، کانگریس ۱۳ سے ۱۷، ٹی ایم سی ۲ سے چار، ٹائمز نائو کے مطابق بی جے پی ۱۴، کانگریس ۱۶، ٹی ایم سی صفر، زی نیوز کے مطابق بی جے پی ۱۳ سے ۱۸، کانگریس ۱۴ سے ۱۹ اور ٹی ایم سی ۲ سے پانچ کے درمیان سیٹیں لاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ گوا میں اسمبلی کی کل سیٹیں ۴۰ ہیں، جیت کےلیے سیاسی پارٹیوں کو۲۱ سیٹیں درکار ہوں گی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر