دارالعلوم حسینہ تاؤلی میں سالانہ اجلاس عام منعقد، قرآن کریم عالم انسانیت کے لئے رشدو ہدایت کا ذریعہ : علماء کرام۔
دارالعلوم حسینیہ وقف تاؤلی مظفرنگر میں آج منعقد سالانہ اجلاس کی صدارت مولانا شعیب قاسمی سردھنہ نے کی جبکہ اجلاس کی سرپرستی مولانا سیدبلال حسین تھانوی نے کی۔ اجلاس کا آغازاقاری شاہدحسینی کی تلاوت کلام اللہ پاک سے ہوا۔مہمان خصوصی مولاناسکندراعظم استادحدیث دارالعلوم وقف دیوبندنے شرکت کی اور خصوصی خطاب کے دوران علم، مدارس اور علماء کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مولانامحمدمعروف امام مسجدسانجک نے علماء کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ علماانبیاء کے وارث ہیں ان کی اتباع میں ہماری کامیابی کا راز چھپا ہواہے، اس لئے ہماری ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ہماری ضرورت ہے کہ ہم ان کی ہدایات پرعمل کریں۔ مولانامحمدناصرامام جامع مسجد باغونوالی نے کہا کہ اللہ نے انسان کو بے شمار عظیم نعمتوں سے نوازا ہے،اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ اللہ کی عطا کردہ نعمت کا صحیح استعمال کریں۔
مولانامحمدعمر نے قرآن کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم عالم انسانیت کے لئے ہدایت ہے جس نے اپنے آپ کواس کے حوالے کیادونوں جہان کی کامیابی اس کامقدرہوئی۔اس موقع پرمدرسہ سے حفظ قرآن مکمل کرنے والے دوحفاظ کی علماکے دست مبارک سیدستارفضیلت کی گئی، جن میں محمدافسربن محمدالیاس نرامحمدفاروق بن بابوخان کسیروہ کے نام شامل ہیں۔
بطور نگرانی بانی و مہتمم مولانا شوکت شریک رہے جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عارف سراج نعمانی نے انجام دیئے۔شرکاء میں مولانا رفیق احم،قاری ضمیر احمد، قاری جہانگیر، قاری محمد عمران، مولانا محمد جاوید، مولانا محمد راشد، مولانا محمد آباد قاسمی، مولانا محمد ساجد، قاری محمد راشد، مولانا محمد صابر وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ پرگرام کوکامیاب بنانے میں قاری محمد شوکت،مولانا محمد شفیع، قاری شیرمحمد،مفتی سمیع الدین، مفتی حیدرعلی، قاری شہاب الدین، قاری محمد احمد، مولانا محمد مؤمن،قاری مشرف علی، قاری اصغر علی، قاری آس محمد، مولانا نظرمحمد، کاخاص تعاون رہا۔
DT Network
0 Comments