Latest News

اترپردیش میں اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کل، تیاریاں مکمل۔

اترپردیش میں اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کل، تیاریاں مکمل۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
اسمبلی انتخابات کی گنتی کل (یعنی آج) سہارنپور میں واقع سینٹرل ویئر ہاؤس میں ہونی ہے اور اس کے لئے انتظامیہ نے پوری تیاری کرلی ہے، پولیس انتظامیہ نے اس روز روٹ کو ڈائیورٹ کیا ہے، صبح 5بجے سے دیر رات تک گنتی میں لگے ملازمین امیدواروں اور ایجنٹوں کی گاڑیوں کو چھوڑ کر کوئی بھی گاڑی گنتی کے مقام پر نہیں جائیں گی، متعلقہ تھانہ انچارجوں اور ٹریفک پولیس انچارجوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اس دوران گڑبڑی کرنے والے افراد پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
جب کہ ویئر ہاؤس میں ہونے والی گنتی کی سیکورٹی کو لے کر تین ایڈیشنل ایس پی، 9سی او، 30انسپکٹر اور 180سب انسپکٹر، 930ہیڈ کانسٹبل، ایک کمپنی پی اے سی اور 3کمپنیاں سی آر پی ایف کی تعینات کی گئی ہیں۔ اس دوران سہارنپورکے روٹوں کو بھی ڈائیورٹ کیا گیا ہے، بریلی کی جانب سے آنے والی سبھی طرح کی گاڑیاں کلسیہ ہوکر دیہات کوتوالی کے سامنے سے شہر میں داخل ہوں گی۔ چوکی راکیش کیمیکل سے آنے والی گاڑیاں جنتا روڈ کی جانب نہیں جائیں گی۔
نمائش کیمپ کے بھارت ماتا چوراہے سے سبھی گاڑیاں راکیش کیمیکل کی جانب نہیں جاسکیں گی۔ یہ سبھی گاڑیاں بھارت ماتا چوک سے پہلوان پیر کی طرف سے ہوکر جیل چنگی کی طرف سے نکالی جائیں گی۔ اسی کے ساتھ جنتا روڈ سے ویئر ہاؤس کی طرف اور بریلی وپنوارکا کی جانب سے ویئر ہاؤس روڈ پر سبھی طرح کی گاڑیوں کی آمد ورفت پر پوری طرح سے پابندی عائد رہے گی، ڈائیورٹ والے روڈوں پر صرف ایمبولینس کی سہولت جاری رہے گی، سی او ٹریفک اور انسپکٹر کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ جنتاروڈ پنوار کا چوراہے سے چکریٹی چوراہے تک کرین کی ڈیوٹی لگاکر کسی بھی طرح کی گاڑی،کار،موٹر سائیکل وغیرہ کو اس روٹ کی پٹری کے دونوں جانب کھڑا نہیں ہونے دیا جائے۔ 
تھانہ انچارج گاگلہیڑی، سرساوہ، ناگل اور رام پور منہیاران اپنے اپنے حلقوں میں انبالہ، دہرہ دون بائی پاس کٹ پر یقینی بنائیں کہ ڈائیورٹ کی میعاد میں ضروری چیزوں کی گاڑیوں جیسے ڈیزل، پیٹرول، کھانے کی اشیاء، ایمبولینس وغیرہ گاڑیوں کو چھوڑ کر دیگر کسی بھی طرح کی گاڑی جیسے ٹرک، ٹریکٹر ٹرالی وغیرہ شہر کی طرف نہیں آنے دیا جائے گا اور گاڑیوں کو بائی پاس سے ہی ان کی منزل تک چلایا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر