ای وی ایم مشین کو لیکر یوپی گھمسان تیز، سماجوادی پارٹی کے لوگوں نے ویئر ہاؤس پر ڈالا ڈیرہ۔
ووٹوں کی گنتی سے قبل یوپی میں زبردست گھمسان مچا ہواہے، سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر ایس پی کارکنان ویئر ہاؤس پر ڈیرے ڈال کر ای وی ایم کی نگرانی کررہے ہیں۔ وارانسی، بریلی اور سورن بھدر میں ای وی ایم اور پوسٹل بلٹ پیپرکو لیکر سامنے آیا شک کے معاملہ نے پورے صوبہ میں ایس پی کارکنان کو الرٹ کردیاہے اور اکھلیش یادو کی ہدایت کے مطابق 10/ مارچ تک یعنی آج نتیجے آنے تک ویئر ہاؤس میں رکھی مشینوں کی نگرانی میں لگے ہوئے ہیں۔
سماجوادی پارٹی کو ایسا لگتاہے کہ ووٹوں کی گنتی سے قبل بی جے پی کچھ بھی کراسکتی ہے، اس لیے سماج وادی پارٹی کے تمام امیدوار اور کارکنان اپنے اپنے اضلاع میں گنتی کی جگہوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور اندر جانے والی ہر گاڑی کی بھی جانچ کر رہے ہیں،جس کو لیکر کئی مقامات پر آج تنازعہ بھی سامنے آیاہے۔ ضلع سہارنپور بھی پارٹی کے دیگر عہدیدان و امیدواروں کے ساتھ دیوبند سے امیدوار کارتکیہ رانا، سابق ریاستی وزیر قاری راؤ ساجد،فہیم نمبردار،جاوید خان اور ملک معظم سمیت درجنوں کارکنان ویئر ہاؤس پر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور ای وی ایم مشینوں کی نگرانی کررہے ہیں اور آنے جانے والی سبھی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، بتایا جارہاہے سہارنپور میں ایک گاڑی کو جب کارکنان نے رکنے کے لئے کہا تو وہ نہیں رکی جس کے بعد کچھ تنازعہ بھی ہواہے، الزام ہے کہ گاڑی ایس پی کارکن کے اوپر چڑھانے کی کوشش کی گئی۔
دیوبند سے ایس پی کے امیدوار کارتکیہ رانا موقع پر موجود ہیں انہوں نے بی جے پی اور ضلع انتظامیہ ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ کچھ پرائیویٹ گاڑیاں یہاں آرہی ہیں، جن کی مسلسل چیکنگ کی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری مستعدی کے ساتھ ای وی ایم کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ان کاکہناکہ ہے صرف انتخابی آبزرور کی گاڑی کو داخلہ ملنا چاہئے۔
ادھر قاری راؤ ساجد نے بھی بی جے پی اور انتظامیہ پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ہر ضلع میں گڑبڑی کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن سماجوادی لوگ ایسے ہر گز نہیں ہونے دینگے کیونکہ یہ جمہوریت کے تحفظ کا مسئلہ ہے اور جمہوریت کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
0 Comments