Latest News

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے نظیفہ زاہد کو ریاستی نائب صدر سمیت راجستھان میں دی کئی اہم ذمہ داریاں۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے نظیفہ زاہد کو ریاستی نائب صدر سمیت راجستھان میں دی کئی اہم ذمہ داریاں۔
جے پور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی او بی سی سیل کے قومی صدر کیپٹن اجے سنگھ یادو کی طرف سے نظیفہ زاہد کو راجستھان میں کانگریس پارٹی کی ایک ساتھ کئی بڑی ذمہ داریاں سپرد کی گئی، اس طرح انھیں ریاست راجستھان کی او بی سی کانگریس پارٹی کی ریاستی نائب صدر کی ذمہ داری کے علاوہ اسٹیٹ کورڈینیٹر سمیت ضلع الور کی انچارج کی ذمہ داریاں دی گئی۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں نظیفہ زاہد کے نام پر غور خوض کر مہر لگائی گئی جس کے بعد متذکرہ ذمہ داریاں تفویض کی گی، نظیفہ زاہد کو ایک ساتھ کئی ذمہ داریاں ملنے پر علاقہ میں میوات میں خصوصاً ضلع الور و بھرتپور کے علاقے میں لوگوں میں غیر معمولی خوشی پائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر سماجی کارکن صابر قاسمی سمیت محمد ساہون کاٹپوری نے نظیفہ زاہد کو مبارکباد پیش کر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، کانگریس پارٹی کے اس قدم کو بہتر قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ضرورت تھی ایسے بہتر لوگوں کو سیاست میں موقع دینے کی جو قوم اور ملت کا درد رکھتے ہوں اور وقت پر کام آ سکے۔
صابر قاسمی نے کہا کہ صرف امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ نظیفہ زاہد راجستھان کانگریس حکومت کے بقیہ اقتدار کے دور میں ضرور علاقہ میوات سمیت پوری راجستھان کی اقلیتی برادری کے لیے نمایاں کام کریں گی۔ نظیفہ زاہد بیسرو، علاقہ میوات کے گاؤں بیسرو کی ایک علمی خانوادہ سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے خاندان کی تعلیمی و تبلیغی خدمات مرکز نظام الدین دہلی سے لیکر راجستھان کے شہر جے پور تک پھیلی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نظیفہ زاہد راجستھان اقلیتی کانگریس کی ریاستی جنرل سکریٹری بھی رہ چکی ہیں۔ 
سماجی تنظیم میوات وکاس مہاسبھا کی گذشتہ کئی سالوں سے صدر ہیں، نظیفہ زاہد کو او بی سی میں راجستھان کی ریاستی نائب صدر کے طور پر تقرری کیے جانے پر نظیفہ نے کانگریس کی چیئر پرسن و آل انڈیا پارٹی صدر محترمہ سونیا گاندھی سمیت او بی سی کانگریس کے قومی صدر و سابقہ دور میں ہریانہ میں وزیر خزانہ رہے کیپٹن اجے سنگھ یادو کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر