Latest News

مدرسہ بیت العلوم گوکل پور کمال پور کا دو روزہ سالانہ اجلاس دستار بندی اختتام پذیر۔

مدرسہ بیت العلوم گوکل پور کمال پور کا دو روزہ سالانہ اجلاس دستار بندی اختتام پذیر۔
میرٹھ: مغربی اترپردیش کے معروف ضلع میرٹھ کی دینی درسگاہ مدرسہ بیت العلوم گوکل پور کمال پور میں دو روزہ سالانہ اجلاس دستار بندی و ردائے فضیلت کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تین حفاظ کرام کی دستار بندی و مدرسہ ہٰذا کے زیرِ نگرانی چل رہے جامعہ محمدیہ للبنات سے علومِ نبویہ سے فراغت پانے والی چھ طالبات کو ردائے فضیلت سے نوازا گیا۔
جلسے کی صدارت مولانا محمدمشرف (صدرِ مجلس شوریٰ) جبکہ نظامت کے فرائض مدرسہ ہٰذا کے ناظم تعلیمات مولانا محمد ابوذر اوؔل قاسمی نے انجام دئے۔ جلسے کا آغاز قاری محمد ارشاد استاذ تجوید و قرأت دار العلوم دیوبند کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ مدرسہ ہذا کے طلاب نے نعتیہ کلام، حمدباری تعالیٰ و تقریریں نیز مکالمہ جات بھی پیش کئے۔
اس موقع پر بولتے ہوئے مفتی عمران اللہ قاسمی استاذ دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور قرآن عالم انسانیت کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور علیہ السلام کے طریقوں کے مطابق و قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔ مفتی محمد مستقیم استاذ مدرسہ خادم الاسلام ہاپوڑ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مدارس دینیہ قرآن کریم کی علمی تعلیمات کی عظیم درسگاہیں ہیں جو رہتی دنیا تک قائم رہیں گی انہوں نے کہا عوام مدارس سے رشتہ جوڑیں اپنے بچوں کو قرآن و سنت سے آراستہ کرائیں تاریخ شاہد ہے کہ جب تک عوام اور مدارس کا باہمی تعلق جڑا رہا تب تک وہ غیراقوام پر غالب رہے اب بھی وقت کا تقاضہ ہیکہ مدارس سے تعلق رکھ کر انہیں مضبوط رکھا جائے۔ کہا کہ خدا کا شکر ہے اور ہمارے اکابر ؒ کے اخلاص وللہیت اور عظیم قربانیوں کا ثمرہ ہے کہ آج ملک کے چپہ چپہ میں ہزاروں مدارس قائم ہیں اور ان میں ملت اسلامیہ کے لاکھوں بچے اور بچیاں اپنی علمی پیاس بجھانے میں مصروف ہیں۔
دیگر مقررین میں مفتی خالد قاسمی میرٹھ، شاعر خوش الحان مفتی محمد عامر چوسانہ شاملی، مولانا ذوالفقار مظفرنگر کے نام شامل ہیں۔ مولانا محمد مستقیم مہتمم مدرسہ ہٰذا کے شکریہ اور مولانا محمد شکیل احمد سردھنہ کی دعاء پر اجلاس عام اختتام پذیر ہوا۔ جلسے کو کامیاب کرنے میں جن حضرات نے اہم کردار ادا کیا ان میں مفتی خالد سیف اللہ، قاری محبوب الحسن مظفرنگری، قاری الیاس، قاری رضوان، ماسٹر زبیر، ماسٹر اکرم، مفتی زبیر، قاری نزاکت علی صاحب قاری سلمان صاحب قاری شعیب، مولوی حفظ الرحمن رشیدی، حافظ ابوذر کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر