قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے تعاون سے یک روزہ سیمینار، اردو میڈیم ادارے کھولنے کی اشد ضرورت ہے: عبدالمنان۔
مظفر نگر: (سمیر چودھری)
قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان نئی دہلی کے تعاون سے لٹل اسٹار پبلک اسکول کمیٹی، مراد نگر کے زیراہتما''ہندوستان میں ادب، تہذیب اور ثقافت کی ترویج واشاعت میں اردوکاکردار'' کے عنوان پرمفیدعام جونیرہائی اسکول نیک پورضلع غازی آباد میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی فیروز خان رہے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ اگر ہم عالمی سطح پر اردو ادب، تہذیب اور ثقافت کی اہمیت پر بات کریں تو یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اردو جیسی کوئی اور زبان نہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمنان نے کہا کہ اردو زبان ملک کی گنگا جمنی تہذیب ہے۔اردو کے روشن مستقبل کے لیے اردو میڈیم ادارے کھولنے کی اشد ضرورت ہے،ادارے قائم ہونے پرہی ہم اور ہماری نئی نسل اردو سے فیضیاب ہو سکتی ہیں آصف حسین نے کہاکہ کونسل کے زیراہتمام کونسل کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے کمپیوٹر کو اردو زبان تعلیم اور تدریس سے جوڑ کر ملک بھر میں سینکڑوں مراکزقائم کیے ہیں جو کہ ایک کارگر قدم ثابت ہوا ہے۔وسیم احمدنے کہاکہ اردوکی اہمیت سے نئی نسل کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں متعارف کرایا جائے، تاکہ آنے والی نئی نسل بھی بہتر انداز میں اردو سیکھ کر روزگار حاصل کر سکے۔سیمینار کی صدارت نور حسن اور نظامت عارف نے کی۔آخر میں ادارہ کے سیکرٹری امجد علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
0 Comments