Latest News

مولانا سید ارشد مدنی نے کی حفاظ کی دستار بندی۔

مولانا سید ارشد مدنی نے کی حفاظ کی دستار بندی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
مدرسہ مخزن العلوم مظفرنگرملہوپورہ کے سال رواں 11/حفاظ کی دستاربندی کی گئی،دیوبند میں واقع جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر جملہ طلبہ کو دستار فضیلت سے نوازا۔ 

اس سلسلہ میں مدرسہ کے مہتمم قاری نفیس نے بتایاکہ جانشین شیخ الاسلام امیرالہند مولانا سید ارشد مدنی نے سال ہاسال کی طرح مدرسہ مخزن العلوم ملہو پورہ مظفر نگر کے گیارہ حفاظ کو دستار فضیلت سے نوازا اور مہتمم مدرسہ واساتذہ کی محنت کو دیکھ کر مبارک باد دی اور دعاؤں سے نوازا۔ آخیر میں حضرت والا نے مدرسہ کے مہتمم قاری نفیس احمد نعمانی کی معصوم سی دختر کونورانی قاعدہ کی پہلی تختی کی شروعات کرائی اور انعام سے نوازا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر