فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپیہ کے کپڑے جل کر خاکستر۔
شہر کے محلہ پٹھانپورہ دگڑہ میں واقع ریڈی میٹ کپڑے بنانے کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے سبب لاکھوں روپیہ کے سلے ہوئے اور نامکمل کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے،محلہ کے باشندوں نے بمشکل آگ پر قابو پایا،حالانکہ فیکٹری مالک نے آگ کے واقعہ کو سازش بتاتے ہوئے معاملہ کی تحقیق کرنے کی پولیس سے مانگ کی ہے۔ محلہ پٹھانپورہ دگڑہ میں ندیم ولد دلشا د کی ریڈ میٹ کپڑے تیار کرنے کی فیکٹری ہے، جس میں منگل کی دیر رات کسی وقت اچانک آگ لگ گئی،فیکٹری کے اندر سے نکلتے دھویں اور کپڑے جلنے کی بدبو کے سبب آس پاس کے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی، اس دوران فیکٹری مالک کو بھی اطلاع دی گئی، کافی مشقت کے بعدآگ پر قابو پایاگیا، لیکن اس وقت تک لاکھوں روپیہ کے سلے ہوئے اور نامکمل کورٹ،پینٹ،جیکٹ،کرتا،شیروانی سمیت دیگر قیمتی کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے، دکان مالک کے مطابق آگ لگنے سے اسے لاکھوں روپیہ کا نقصان ہواہے، حالانکہ پہلی نظر میں معاملہ شارٹ سرکٹ کا لگ رہاہے، جبکہ دکان مالک نے پولیس کو تحریردے کر آگ کے واقع پر شک ظاہر کرتے ہوئے پورے معاملہ کی جانچ کرائے جانے کی مانگ کی ہے۔
0 Comments