Latest News

دنیا کی پہلی کتاب "سنسکرت اردو گرامر" کا پر وقار اجراء، مولانا جلال الدین نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا۔" پنڈت کشور پرشو رام لمیے۔

دنیا کی پہلی کتاب "سنسکرت اردو گرامر" کا پر وقار اجراء، مولانا جلال الدین نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا۔" پنڈت کشور پرشو رام لمیے۔
مالیگاؤں: "سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی"، سنسکرت جیسی مشکل زبان پر ۵ سال کڑی محنت کر کے حافظ جلال الدین قاسمی نے اس زبان پر اپنی حکومت قائم کی ہے- ان جملوں کا اظہار ماہر سنسکرت پنڈت کشور پرشو رام لمیے نے، اسکس ہال میں منعقدہ، سنسکرت گرامر پر دنیا کی پہلی اردو کتاب "سنسکرت اردو گرامر" کی تقریب رسم اجراء کے صدارتی خطاب میں کیا- آپ نے کہا کہ اردو جاننے والوں کے لئے ایک ایسا انتہائی حیرت انگیز اور اہم کام منظر عام پر آیا ہے، جس کے بارے میں وہم وگمان بھی نہیں کیا جاسکتا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کتاب کا اندراج ہو یا نہ ہو، مگر یہ کام بھارتیوں کے دلوں میں ضرور اپنے نقوش چھوڑجائے گا- قبل اس کے، لتا ڈھونڈے صاحبہ (ڈی واۓ ایس پی مالیگاؤں) نے کہا کہ الله نے اپنے چنیدہ بندوں کوایسے اچھے کاموں کے لیے منتخب کررکھا ہے جن سے دنیا والوں کو خوب خوب فائدہ پہونچ سکے.کوئی قاسمی صاحب کی طرح منفرد موضوع پر کتاب لکھ کر، کوئی لوگوں کو برائی سے اچھائی کی طرف لاکر اور کوئی میری طرح مجرموں کو سزا دلوا کر سماج و معاشرے کو نفع پہونچا رہاہے.میں اس عظیم کام پر صاحب کتاب کو بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں.محمد رضا سر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس کتاب کو پڑھنے سے نہ صرف سنسکرت زبان سے آشنائی ہوگی بلکہ ہماری اردو زبان بھی کافی حد تک درست ہوجائےگی۔
معروف صحافی امتیاز خلیل نے کہا کہ اس کتاب کے منظر عام پر آنے سے ادبی و علمی دنیا میں شہر کا نام اور قد مزید اونچا ہوا ہے.محترمہ شلپا راہل دیشمکھ نے کہا کہ کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی کیونکہ مولانا حافظ جلال الدین قاسمی نے راہ کی رکاوٹوں کی پرواہ کیے بغیر یہ کام کیا ہے یقیناً گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں اس کا اندراج ہوگا۔اور اس کام کی عالمی پیمانے پر پزیرائی ہوگی. پروفیسر کھیرنار سر نے بھی اس کام کو ایک عظیم اورنیک مقصد سے تعبیر کیا اور صاحب کتاب کے انداز تالیف کی ستائش کی.جناب اویس انصاری (پونہ) نے سنسکرت کے اشلوک اور آیتوں کے ساتھ دعوتی اسلوب میں سامعین سےخطاب کیا. ابھۓ شاہ ، بی کے شنکتلا دیدی، بی کے اجولا دیدی و دیگر نے بھی سنسکرت اردو گرامر نامی اس کتاب کے حوالے سے اپنے زریں خیالات پیش کیے۔
تقریب کا آغاز رضوان ربانی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔حمد کا نذرانہ ایڈوکیٹ کالیداس تسگے اور نعت پاک شاعر کملاکر دیسلے( جھوڑگا) نے پیش کیا- اغراض و مقاصد رضوان ربانی جبکہ، مہمانان کا تعارف ڈاکٹر ساجد صدیقی نے پیش کیا.آپ ہی نے صاحب کتاب اور کتاب کا تعارف بھی پیش کیا۔ سر ورق کی رونمائی ڈی واۓ ایس پی محترمہ لتا ڈھونڈے صاحبہ جبکہ کتاب کا اجراء صدر تقریب محترم پنڈت کشور پرشورام لمیے صاحب کے ہاتھوں انجام پایا۔ صاحب کتاب حافظ جلال الدین قاسمی صاحب نے کتاب کی وجہ تالیف بیان کی اور کہا کہ زبانوں سے تہذیبوں کا ملن ہوتا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کام سے ہندوستان کی دو بڑی قوموں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا. تقریب کے درمیان دی نالج اسکول،مالیگاؤں کے نرسری و کے جی کے طلبہ نے سنسکرت زبان کے حروف تہجی ماہیشور سوتر اور سنسکرت میں دعائیہ کلمات مع ہندی ترجمہ منہ زبانی سنایا۔

اخیر میں حافظ جلال الدین قاسمی صاحب کی مزید دو کتابوں تدمیث الصرف اور تدمیث النحو کا اجراء بھی باالترتیب مولانا خیر اللہ سراجی اور جناب سہیل خان (واپی) کے ہاتھوں عمل میں آیا- تقریب میں برادران وطن کے لیے مراٹھی و انگلش قرآن، دعوتی لٹریچر اور حاضرین کے لئے مولانا کی دو کتابیں مفت دستیاب تھیں.نظامت کے فرائض رضوان ربانی جبکہ رسم شکریہ ڈاکٹر ساجد صدیقی نے ادا کیے.کتاب سنسکرت اردو گرامر کی قیمت ۵۰۰ روپے ہے، جسے دی نالج بک ہاؤس،مالیگاؤں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر