Latest News

دیوبند جیلر پر بدمعاشوں کی فائرنگ، بال بال بچے جیلر،۔محکمہ میں کھلبلی، معاملہ درج کر پولیس نے شروع کی تحقیقات۔

دیوبند جیلر پر بدمعاشوں کی فائرنگ، بال بال بچے جیلر،۔محکمہ میں کھلبلی، معاملہ درج کر پولیس نے شروع کی تحقیقات۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
گذشتہ دیر شام دیوبند سب جیل کے جیلر کھانا کھانے کے بعد ٹہلنے کے لئے نکلے تو نامعلوم بد معاشوں نے ان پر کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔جیلر نے درختوں کے پیچھے چھپ کر بمشکل اپنی جان بچائی حالانکہ اسلحہ سے لیس جیل کا رکنان سے اپنے آپ کو گھرا ہوا دیکھ کر بد معاش وہاں سے بھاگ نکلے، جیلر نے کوتوالی میں تحریر دیکر کار روائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
تفصیل کے مطابق دیوبند کی سب جیل میں تعینات جیلر ریون سنگھ گذشتہ رات جیل کے اندر واقع اپنے مکان سے باہر نکل کر چہل قدمی کررہے تھے کہ اچانک جیل احاطہ کی دیوار کے پیچھے سے دو نامعلوم بد معاشوں نے ان پر چھ سات راؤنڈ گولی چلادی۔ اس فائرنگ سے جیلر بال بال بچ گئے اور انہوں نے جیل احاطہ میں موجود درختوں کے پیچھے چھپ کر اپنی جان بچائی۔ فائرنگ کے آوازیں سنکر جیل اسٹاف نے بھی افرا تفری کا عالم پیدا ہوگیا۔سب جیل کے صدر گیٹ پر تعینات سنتری اور جیل وارڈر اپنی رائفلیں لے کر بد معاشوں کے پیچھے دوڑ پڑے لیکن انہیں دیکھتے ہیں بد معاش موقع سے فرار ہوگئے۔
جیلر ریو ن سنگھ نے اس واقع سے متعلق کوتوالی دیوبند میں تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ جیل کے باہر سے 315بور کے دو خالی کھوکھے بر آمد ہوئے ہیں۔جیلر نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے کیونکہ کسی سازش کے تحت انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے اسلئے فائرنگ کے اس واقعہ کی نہایت سنجیدگی کے ساتھ جانچ ہونی چاہئے۔پولیس نے تحریرکی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے بد معاشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
جیلر ریون سنگھ نے بتایا کہ ان کا سامنا اور مقابلہ مسلسل جرائم پیشہ افراد سے ہوتا رہتا ہے اس کے علاوہ طرح طرح کے جرائم پیشہ افراد جیل میں بھی آتے ہیں اس لئے معلوم نہیں کہ کون رنجشاً ان کی جان لینا چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جیل انتظامیہ کو کافی بہتر اور محفوظ بنادیا ہے جس کے بعد سے جیل کے اندر موبائل فون اور ملاقاتوں کے سلسلہ بند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سب جیل چونکہ ہائی وے پر واقع ہے اور اسی احاطہ میں رہائش گاہ بھی واقع ہے لیکن اب انہیں خطرہ محسوس ہونے لگا ہے کہ کوئی جرائم پیشہ ان کی جان لینے کے در پے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر جیل کی چار دیواری دس سے بارہ فیٹ اونچی ہوتی تو شاید یہ واقعہ پیش نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ رات میں 8/بجے ہونے والی اس فائرنگ میں وہ بال بال بچے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دیوبند کوتوالی میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر