Latest News

بچوں کو بنیادی دینی تعلیم میں پختہ کرنے کی فکر کریں، اسلام کی حقانیت کے لئے قرآن کریم سب سے بڑی دلیل ہے، مدرسہ تحفیظ القرآن ابراہیمی کے سالانہ اجلاس میں مولانا سید اسجد مدنی کا خطاب۔

بچوں کو بنیادی دینی تعلیم میں پختہ کرنے کی فکر کریں، اسلام کی حقانیت کے لئے قرآن کریم سب سے بڑی دلیل ہے، مدرسہ تحفیظ القرآن ابراہیمی کے سالانہ اجلاس میں مولانا سید اسجد مدنی کا خطاب۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
سرساوہ علاقہ کے معروف دینی ادارہ مدرسہ تحفیظ القرآن ابراہیمی میں گیارواں سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا،جس میں مہمان خصوصی کے طورپر مولانا سید اسجد مدنی نے شرکت کی۔ جلسہ کی صدارت جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے رکن شوریٰ مولانا محمد عارف نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کے مولانا محمدمہتاب نے انجام دیئے۔ 

اس دوران مولانا سید اسجد مدنی و دیگر علماء کرام کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی ہے۔پروگرام کاآغاز قاری محمد معروف کی تلاوت کلام اللہ اور مولوی محمد ممتاز کی نعت پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مولانا سید اسجد مدنی نے اپنے خصوصی خطاب کے دوران قرآن کریم کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک سراپا معجزہ ہے جو چھوٹے و بڑے کو آسانی یاد ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام مذہب کی حقانیت کے لئے قرآن کریم سب سے بڑی دلیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ پاک نے خود قرآن کی حفاظت کا وعدہ کر رکھا ہے۔انہوں نے حاضرین جلسہ سے اپنے بچوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانے کی تلقین کی۔ اس دورانہوں نے اصلاح معاشرہ پر روشنی ڈالی اور بزرگان دین سے قربت حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنا تعلق بزرگوں سے قائم کریں،جو دونوں جہاں میں بھلائی اور سرخروئی کا ذریعہ ہے۔
مولانا اسجد مدنی نے صدقہ کی اہمیت پر روز دیتے ہوئے کہاکہ زیادہ سے زیادہ صدقہ کرنا چاہئے کیونکہ صدقہ سے بلائیں ٹلتی ہیں اور اللہ کا غصہ ٹھنڈا ہوتاہے۔ مولانا مدنی نے کہاکہ ہر حال میں اپنے بچوں کو بنیادی دینی تعلیم میں پختہ کرنے کی فکر کریں تاکہ اس کے بعد وہ جس میدان میں جائیں وہ اسلام پر مضبوطی سے جمے رہیں اور اسلام کی صحیح ترجمانی کرسکے۔
حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے حافظ محمد عفان،حافظ محمد عمار،حافظ محمد شاہ ویز کی دستار بندی کرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہاکہ قرآن کریم حفظ کرنا اور حافظ ہونا بہت بڑی سعادت کی بات ہے، قرآن مجید کے باعمل حفاظ و خدام امت مسلمہ کے معزز لوگ ہیں،انہوں نے کہاکہ قرآن کریم حفظ کرنے والوں کا اللہ تعالیٰ کے نزدیک عظیم مرتبہ ہے اوراپنے والدین و خاندان کے متعدد افراد کے لئے جنت میں لے جانے کا بھی وہ ذریعہ ہے۔انہوں نے موجود لوگوں کو تمام نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اس دوران حفاظ کرام کو مدرسہ کی جانب سے انعام دیاگیا۔
آخر میں مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد احسن زاہدی نے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور تمام مہمانوں شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں مولانا محمد اشفاق قاسمی،مولانا محمد اطہر زاہدی مہتمم مدرسہ سراج العلوم دمجھیڑہ اور مولانا محمد افضل زاہدی خادم دہلی وقف بوڈنے بھی خطاب کیا۔خصوصی شرکاء میں مولانا قاری الیاس ہریانہ، صوفی معین الدین، مولانا محمد عامر مظاہری مہتمم مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی، مولانا صلاح الدین قاسمی، مولانا ندیم امام وقف بوڈ ہریانہ، قاری مصطفی ٹوڈرپور ہریانہ، قاری محمد زبیر قاسمی امام و خطیب جامع مسجد گوجرواڑہ دیوبند، قاری عبدالباری مغیثی، حافظ محمود حسین پور، مولانا سلمان قاسمی خانپور، مولانا مہتاب امام جامع مسجد سرساوہ، مولانا اخلد مظاہری زاہدی، قاری محمد سعید سلیم پور، حافظ محفوظ،حافظ عرفان، حافظ محمد دلشادسمیت کثیر تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر