دیوبند کے نئے بلا ک تعلیمی آفیسر کا کیا گیا پر زور خیر مقدم۔
دیوبند بلاک کے نئے تعلیمی آفیسر سنجے ڈبرال کا آج یہاں بی آر سی دفتر گنارسہ میں اساتذہ نے گلدستے پیش کرکے استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ نئے بلاک تعلیمی آفیسر سنجے ڈبرال کی قیادت میں ’سبھی کو تعلیمی مہم‘ کو مزید کامیابی ملے گی اور ضلع ہی نہیں بلکہ صوبہ میں دیوبند کا نام روشن ہوگا۔
دیوبند بلاک تعلیمی آفیسر برج موہن کا گزشتہ دنوں بجنور میں تبادلہ ہوگیا تھا،جس کے بعد آج یہاں نئے بلاک تعلیمی آفیسر کے طورپر سنجے ڈبرال نے بی آر سی آفس گنارسہ پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی۔ اس دوران اساتذہ نے گلدستے پیش کرکے اور شال اوڑھاکر سنجے ڈبرال کا پر زور خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پراتھمک شکشک سنَگھ کے سابق صدر چودھری انل نے امید ظاہر کی کہ سنجے ڈبرال کی قیادت کی بلاک کے جملہ اساتذہ ’سبھی کو تعلیم مہم‘ کو کامیاب بنائینگے اور ضلع ہی نہیں بلکہ صوبہ سطح پر دیوبند کا نام روشن کرینگے۔
ارون کمار جونیئر ہائی اسکول ظہیر پور نے تعلیمی آفیسر سنجے ڈبرال کو یقینی دہانی کرائی کہ جملہ اساتذہ آپ کو پورا تعاون کرینگے، انہوں نے کہاکہ دیوبند بلاک ہر سطح سے پہلے مقام پر ہے اور آپ کی قیادت میں مزید کامیابی کی منزلیں حاصل کریگا۔ بلاک تعلیمی افسر سنجے ڈبرال نے کہاکہ بلاک دیوبند میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنائینگے اور تمام اساتذہ کو ساتھ لیکر چلیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم مل دیوبند بلاک کو تعلیمی میدان میں مزید بلند مقام دلانے کاکام کرینگے۔
اس دوران آنند شرما، نیرج کمار تیاگی،موہت تیاگی، سید وجاہت شاہ، پنکج بھارتی، پربھات یادو، دھرمیندر، منصر عظیم عثمانی، سچن مہیشوری، لوکیندر، دیپک،نیرج کمار، رجنیش، نجم احمد صدیقی، عبداللہ عثمانی، شاہ فیصل مسعودی، خورشید احمد صدیقی، طالب، کے کمار، موہت پرتاپ سمیت دیگر اساتذہ موجودرہے۔
0 Comments