Latest News

دیوبند رکن اسمبلی کے وزیر بننے پر خوشی کاماحول، حامیوں اور کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

دیوبند رکن اسمبلی کے وزیر بننے پر خوشی کاماحول، حامیوں اور کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
دیوبند: آج اترپردیش میں بی جے پی کے دوسری مرتبہ حکومت سازی کے لئے حلف برادری تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں وزیر اعلیٰ کے طور پر دوسر ی مرتبہ یوگی آدتیہ ناتھ نے حلف لیا، اس دوران دیوبند اسمبلی حلقہ سے دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے کنور برجیش سنگھ نے بھی ریاستی وزیر کے طورپر حلف لیا۔
کنور برجیش سنگھ کے حلف لیتے ہی یہاں ان کے حامیوں اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بی جے پی کے دفتر و رکن اسمبلی کی ہائش گاہ پر بڑی تعداد میں کارکنا ن نے پہنچ کی انکے والد کا منہ میٹھا کیا اور آتش بازی کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ 2017ء کے بعد 2022/ میں ایک مرتبہ پھر دیوبند اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے کنور برجیش سنگھ نے آج درجہ حاصل وزیر طورپر حلف لیا،گورنر آنندی بین پٹیل انہیں حلف دلائی۔ان کے حلف لیتے ہی یہاں ان کے آبائی موضع گاؤں جڑدہ جٹ میں ان کی رہائش گاہ پر بی جے پی کارکنان،خاندان اور گاؤں و علاقہ کے افراد کا تانتا لگ گیا اور کنوبر جیش سنگھ کے والد کو مٹھائی کھلائی کر خوشی کااظہار کیا۔ ساتھ ہی آتش بازی کرکے جشن منایا۔ 
بی جے پی دفتر پر کنور برجیش کے وزیر بننے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔ کنور برجیش سنگھ نے کے وزیر بننے پر ان کے والد اور کارکنان و گاؤں کے لوگوں نے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کاشکریہ اداکیا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر