Latest News

گنگوہ میں مشتبہ حالات میں گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون کی موت، بچوں سمیت پانچ جھلسے۔

گنگوہ میں مشتبہ حالات میں گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون کی موت، بچوں سمیت پانچ جھلسے۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
قصبہ گنگوہ میں ایک گھر میں مشتبہ حالات میں آگ لگنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ بچوں سمیت پانچ افراد شدید طورپر جھلس گئے، تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ 
موصولہ تفصیل کے مطابق گنگوہ کے محلہ مخدوم میں واقع پروین کمار والمیکی کے گھر میں اچانک علی الصبح قریب تین بجے مشتبہ حالات میں آگ لگ گئی، گھر والو ں کے شور مچانے پر وہاں محلہ کے لوگ پہنچے اور پولیس و فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، حالانکہ اس وقت تک پروین کمار کی ماں 55/ سالہ بزرگ خاتون کی آگ میں جھلس کر موت ہوگئی،جبکہ بچوں سمیت گھر کے پانچ افراد شدید طورپر جھلس گئے۔جس میں آٹھ سال،پانچ سال اور تین کا بچہ بھی شامل ہے۔ جھلسے سبھی کو علاج کے خاطر اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ 
اس سلسلہ میں ایس پی دیہات اتل شرما نے بتایاکہ گنگوہ کے محلہ مخدوم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاہے، جس میں 55/ سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے، باقی لوگ شدید طورپر جھلس گئے ہیں،جنہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے، جہاں سے انہیں ہائر سینٹر ریفرکردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ سامنے آئی ہے، باقی معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر