صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے نوجوان فضلاء آگے آئیں, مدرسہ کنز العلوم ٹدولی میں سالانہ اجلاس کے موقع پر مولانا سلمان بجنوری کا خطاب۔
علاقہ کے معروف و مشہور ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ کنزالعلوم ٹڈولی میں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد کیاگیا،جس میں ملک کے معروف و مشہور علماء کرام نے شرکت کرکے حفاظ کرام اور فارغین کو دستار فضیلت سے نوازا اور پرمغز خطاب کیا۔اس موقع پر مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عامر مظاہری نے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی،جس پر علماء اور ذمہ داران نے اطمینان اور مسرت کااظہار کیا۔
مفتی محمد صالح نائب ناظم مظاہر علوم سہارنپور نے دعا و ذکر کی فضیلت بیان کی اور لوگوں کو ذکر و دعا کا اہتمام کرنے پر زور دیا۔ مولانا محمد عاقل مہتمم بدرالعلوم گڑھی دولت و رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبنداصلاح معاشرہ اور پیار و محبت و بھائی چارے کے فروغ کے حوالہ سے خصوصی خطاب کیا۔مفتی عمران مہتمم احمد العلوم خانپور نے دوران خطاب اتحاد و اتفاق کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ممتاز عالم دین مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی استاد حدیث دارلعلوم دیوبند نے اپنے پر مغز خطاب کے دوران کہاکہ ہم سب کو شریعت پر عمل کرکے ہی کامیابی مل سکتی ہے،یہ سب برے حالات اس لیے ہیں کہ ہم سب دین کے راستے سے ہٹ گئے ہیں،انہوں نے صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے نوجوان فضلاء کو آگے آنے کی نصیحت کی او رکہاکہ سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے ہمیں پہل کرنی ہوگی اور اپنی ذمہ دار ی سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ جمعیۃ علماء ہند کے ضلع صدر مولانا محمد ظہور قاسمی نشہ کی برائیوں اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
علاوہ ازیں مولانا حبیب اللہ مدنی، مولانا اطہر ابراہیمی، مفتی محمد طیب گڑھی دولت، مولانا عبدالرشید مہتمم مدرسہ فیضان رحیمی مرزاپور، مولانا محفوظ الرحمن کیرانہ، مولانا محمد توقیر استاذ دارالعلوم دیو بند نے بھی خطاب کیا۔
اس دوران علماء کے ہاتھوں پندرہ حفاظ کرام اور پانچ شعبہ تجوید کے فارغین کو دستار باندھی گئی،قبل ازاں جلسے کا آغاز قاری محمد ثاقب کی تلاوت اور محمد شاہ ویز کی نعت پاک سے ہوا۔ صدارت مولانا محمد عارف قاسمی ابراہیمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی عبدالخالق قاسمی نے انجام دیئے۔ اخیر میں قاری ساجد بڑھی مزرعہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
خصوصی شرکاء میں آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا و ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی، مولانا مشرف، مولانا صلاح الدین زاھدی، مولانا احسن زاھدی، مفتی پرویز ایوبی، مولانا احسان تحسین قاسمی، قاری محمدبلال، مفتی سلیم ٹڈولی، مفتی جاوید بالوی، مفتی فاتح الدین، مولوی الطاف دہلی، مولوی عارف چمبہ ہماچل، مفتی عمران ادروی، مولانا عبدالقادر ماجری وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔جلسہ کو کامیاب بنانے میں جملہ اساتذہ اور کارکنا نے اہم رول اداکی۔
DT Network
0 Comments