Latest News

فلسطین میں تعینات ہندوستانی سفیر مکل آریہ کی موت، سفارت خانے میں اندر مردہ پائے گئے۔

فلسطین میں تعینات ہندوستانی سفیر مکل آریہ کی موت، سفارت خانے میں اندر مردہ پائے گئے۔
نئی دہلی : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتدیا کہ فلسطین میں تعینات ہندوستانی سفیر مکل آریہ کی موت کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ راملہ میں ہندوستان کے نمائندے مکل آریہ کی موت کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے بتایا جا رہا ہے کہ فلسطین میں ہندوستان کے سفیر مکل آریہ کی موت واقع ہوگئ ہے۔ موت کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق آریہ اتوار کو ہندوستانی سفارت خانے کے اندر مردہ پائے گئے۔ مکل آریہ فلسطین کے رملہ میں ہندوستانی سفارت خانے میں تعینات تھے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا، "رملہ میں ہندوستان کے نمائندے مکل آریہ کی موت کی خبر سے گہرا دکھ ہوا۔
وہ ایک شاندار افسر تھے۔ ان کے خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ میری تعزیت ہے ،” وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اپنے حکام سے رابطے میں ہے تاکہ متوفی سفیر کی میت کو آخری رسومات کے لیے ہندوستان لانے کے انتظامات کیے جائیں فلسطین کی اعلیٰ قیادت نے اتوار کو فلسطین میں ہندوستان کے نمائندے مکل آریہ کی ان کے کام کی جگہ پر موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس افسوسناک موقع پر وزیر ڈاکٹر ریاض المالکی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر اور ان کے ذریعے ہندوستان کی دوست حکومت، سفیر آریہ کے خاندان اور ان کے رشتہ داروں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر