Latest News

قرآن کریم اپنے سینے میں محفوظ کرنا بڑی سعادت ہے, سینئر صحافی رضوان سلمانی کے صاحبزادے کے تکمیل حفظ کے موقع پر مولانا سید احمد خضر کا خطاب۔

قرآن کریم اپنے سینے میں محفوظ کرنا بڑی سعادت ہے, سینئر صحافی رضوان سلمانی کے صاحبزادے کے تکمیل حفظ کے موقع پر مولانا سید احمد خضر کا خطاب۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
سینئر صحافی رضوان سلمانی کے صاحبزادے امان اللہ کے حفظ قرآن مکمل کرنے پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد محلہ بیرون کوٹلہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کیاگیا، جس میں مؤقر علماء اور دانشوران نے شرکت کی۔ 
اس دوران امان اللہ کی دستار بندی دارالعلوم وقف کے شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، دارالعلوم دیوبند کے سابق شیخ القراء مولانا قاری ابوالحسن اعظمی، معروف عالم دین مولانا ندیم الواجدی، دارالعلوم وقف کے نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی، جامعۃ الشیخ کے مہتمم مولانا مزمل آسامی، مدرسہ اصغریہ کے مہتمم سید عقیل حسین میاں، دارالعلوم وقف کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی، ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا عبدالمالک مغیثی، جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید، ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ 
اس موقع پر مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی نے کہا کہ قرآن پاک اللہ کا کلام ہے جس میں کوئی شک نہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کا معمول تھا کہ جب قرآن پاک کی تکمیل ہوتی تو اس میں شرکت کا اہتمام کرتے۔ کیوں کہ یہ ایک ایسی مجلس ہے جس میں یقینی طور پر دعا قبول ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کرنا بہت بڑی سعادت اور اللہ کا خصوصی انعام ہے، قرآن حکیم ام الکتاب ہے، اس کا درجہ جملہ آسمانی کتابوں میں سب سے بڑا ہے۔ انہوں نے امان اللہ کو مبارک باد دیتے ہوئے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارک باد پیش کی۔ قاری ابوالحسن اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم ہی اصل اصول اور دین اسلام کی بنیا دہے۔انہوں نے کہا کہ کلام اللہ ہمارے لئے ایک گائڈ بناکر بھیجا گیا اور اس میں کھل کر بیان کیا گیا کہ یہ ایک سیدھا راستہ ہے۔ 
معروف عالم دین مولانا ندیم الواجدی جامعۃ الشیخ کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی، دارالعلوم وقف کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر اور سید عقیل حسین میاں نے بھی قرآن کریم کی عظمت اور حفاظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا اختتام قاری ابوالحسن اعظمی کی دعا پر ہوا۔ 
اس موقع پر دارالعلوم وقف کے استاذ مولانا قاری واصف عثمانی، مولانا فضیل ناصری، مفتی عبید انور شاہ، سید وجاہت شاہ، حاجی انس صدیقی، مولانا عثمان خورشیدی، مفتی وقاص ہاشمی، عاطف ہاشمی، ربیع ہاشمی،مسلم فنڈ ٹرسٹ کے منیجر سہیل صدیقی،سابق چیئرمین انعام قریشی، مولانا سعدان، ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ڈاکٹر ایس اے عزیز، سید شکیل میاں حسین، ڈاکٹر شبیر کریمی، ڈاکٹر شاہد زبیری، نسیم انصاری ایڈوکیٹ، ماسٹر ممتاز، اسعد جمال فیضی، فیضی صدیقی، توصیف احمد، حافظ عمر الٰہی، حافظ راشد قیصر، حیدر علی، حافظ قاسم پالنپوری،عبدالرحمن سیف، جمال انصاری سمیت صحافی اور دانشوران موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر