Latest News

پی ایم مودی کے پونے میٹرو سفر کی تصویروں پر کیوں ہو رہی ہے زبردست تنقید۔

پی ایم مودی کے پونے میٹرو سفر کی تصویروں پر کیوں ہو رہی ہے زبردست تنقید۔ 
نئی دہلی: سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندرمودی کی ایک پوسٹ پر تبصرے کرکے لوگ خوب مزے لے رہے ہیں۔  پی ایم مودی نے اتوار کو پونے میٹرو کا افتتاح کیا اور میٹرو میں اسکول یونیفارم والے بچوں کے ساتھ سفر کی تصویر شیئر کر دی۔
مودی نے سوشل میڈیا پر میٹرو بس میں اسکول یونی فارم والے بچوں کے ساتھ سفر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ننھے دوستوں کے ساتھ سفر جاری ہے
مودی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی، لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ مودی سرکار کے جھوٹ کی ایک واضح مثال ہے۔
کسی صارف نے سوال کیا کہ بھارت میں کون سا اسکول اتوار کو کھلتا ہے؟ کسی نے لکھا کہ اب پتا چلا مودی جی کے پرانے کلاس فیلوز آج تک کیوں نہیں ملے، کیوں کہ مودی جی تو اتوار کو اسکول جاتے تھے۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آج اتوار کو کون سا اسکول ہے ؟ یہ کتنی نوٹنکی کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر