یوپی بورڈ امتحان میں تبدیل ہوئے بچوں کے سبجیکٹ، طلبہ وطالبات کی پریشانیوں کے مدنظر یوپی بورڈ نے جاری کیا سرکلر۔
اترپردیش کے یوپی بورڈ امتحانات ہائی اسکول وا نٹر میڈیٹ 2022کے انعقاد کے سلسلہ میں یوپی بورڈالہ آباد کی جانب سے ایک سرکلر جاری کرکے کہاگیاہے کہ بورڈ امتحانات سے متعلق طلبہ وطالبات کو جو دشواریاں اور مشکلات درپیش ہیں ان تمام مسائل کے حل کے لئے کمشنری یا ضلع سطح پر ہائی اسکول و انٹر کالجوں کے ذمہ داران، انتظامیہ کمیٹی،منیجر، پرنسپل،اساتذہ ازخود طلبہ وطالبات یا ان کے والدین و سرپرست یوپی بورڈ کی ای میل upbordexam22@gmail.com/ بورڈ
ٹویٹر @upbordexam22/
وہاٹس ایب نمبر 8840850347/
یا ٹول فری نمبر 18001806608-18001806607/
اور فیکس نمبر 0522-2237607/
پر مطلع کرسکتے ہیں۔
واضح ہوکہ جب سے یوپی بورڈ نے طلبہ وطالبات کے رجسٹریشن اور ہائی اسکول و انٹر میڈیٹ کی تمام تفصیلات کو آن لائن کرانے کا طریقہ رائج کیاہے، اس وقت سے جہاں کام میں آسانی ہوئی ہے،وہیں بہت سی پریشانیوں نے بھی منہ کھول لیاہے، گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ایڈمٹ کارڈ میں غلطیاں آرہی ہیں،عین ٹائم پر ان کو ٹھیک کرنے کا کوئی طریقہ رائج نہیں ہے، اس سال بھی کم از کم ایک ماہ تک بورڈ کی ویب سائٹ کھلنے کا انتظار ہوتا رہاتاکہ ضروری ترمیمات کرائی جاسکیں لیکن آخر تک ویب سائٹ نہیں کھلی۔
نتیجتاً ایڈ مٹ کارڈ میں مضامین کی اس قدر غلطیاں ہیں کہ ہر دوسر اتیسرا طالبعلم غلط مضمون آجانے کی شکات کررہاہے۔ اسٹوڈینٹ اور والدین اسکول انتظامیہ کو قصور مانتے ہیں اسلئے یوپی بورڈ کو مذکورہ نظام میں ترمیم کرکے کوئی آسان طریقہ تلاش کرنا چاہئے تاکہ عین امتحانات کے وقت اس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنے سے بچاجاسکے۔ جس وقت ایڈمٹ کارڈ میں طالبعلم کے اصل سبجیکٹ کی جگہ دوسرے سبجیکٹ لکھے ملتے تو طالبعلموں کی جانوں پر بن آتی ہے، انہیں اپنے سال بھر کی محنت رائیگاں ہوتی نظر آتی ہے، وہیں اسکول انتظامیہ کوشرمندگی سے دوچار ہوناپڑتاہے اور جوابدہی مشکل ہوجاتی ہے، لہٰذا یوپی بورڈ اور اس کے ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ اس صورتحال کا کوئی مناسب حل تلاش کیا جائے۔
0 Comments