Latest News

توبہ کی رات شب برأت : از قلم :مفتی عفان قاسمی بمبوی۔

توبہ کی رات شب برأت : از قلم :مفتی عفان قاسمی بمبوی۔
سمندر کی اٹھتی اور طلاطم خیز موجوں میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ اسکی طغیانی یک لخت ماند پڑجاتی ہے اور جمود کے ساحل سے اپنا رشتہ جوڑ لیتی ہے, کچھ ایسا ہی حال اس کارگاہے حیات میں انسانی زندگیوں کا بھی ہے کہ وقت مستعار کا بیشتر حصہ غفلت اور سستی کی نذر ہوجاتا ہے .اس سفر میں مسلم قوم کا وہ طبقہ جو دینی معاملہ میں دین سے دور ہے اور اسلام کی قندیل رھبانی جس کی تابنکی اور ضیاء پاشی سے محروم ہے, اسکی اصلاح حال کیلئے بھی زندگی بار بار موقع دیتی ہے اور وقفہ وقفہ سے اسے اس بات کی طرف آمادہ کرتی ہے کہ یہ زندگی اصل زندگی نہیں ہے, اسکی بقاء فناء میں اور اسکی برق رفتاری پژمردگی میں داخل ہوجاتی ہے . ...ایک ایسا ہی پر بھار موقع پھر ھم سب کیلئے نیکیوں اور برکتوں کی سوغات لئے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔
امنگوں اور خوشیوں کی جھولی ہماری زندگی میں کھولنے کو تیار ہے, رحمت کی چادر اپنی فراخی کا مظاھرہ کر نے کو بےتاب ہے, وہ چاہتا ہے کہ کوئ ذی بشر اس نعمت عظمی سے محروم نہ ہو, اسکی بس یہی آرزو ہے کہ غفلت اور تعطل کی دبیز چادر کسی طرح اسلامی معاشرہ سے چھٹ جائے, وہ طرح طرح کے بہانے ڈھونڈھتا ہے کہ جس طرح بھی بن پڑے, انسان اپنے کو دھل لے,, شب برأت کا موقع بھی بیشمارمغفرت کے بھانے اپنے ساتھ لاتا ہے اور بحر بیکراں کی طرح اپنی ربانی فیضان کو انسانوں کے اوپر بہا دیتا ہے, جب بھی شب برأت آتی ہے, ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ اے مسلم قوم تجھے کس چیز نے اپنے دین سے دور کر دیا؟ کس چہرہ کی رعنائی نے تجھے اپنوں سے بیگانہ کردیا ؟ آخر کس دلفریبی نے تجھے شرع متین کی پاسداری سے آزاد کر دیا, ؟ ..... چلو آؤ, لوٹ جاؤ, پستی کو چھوڑو, بلند ھمتی سے اپنا ناطہ جوڑو, دیکھو ہم تمہارے سامنے نیکیوں اور مسرتوں کا نذرانہ لائے ہیں, اٹھو اور بیدار ھوجاؤ ,اپنے حصہ کا دیا جلاؤ, نیکی کی کیف بہار میں عصیاں کو چھوڑو, برکت کی رم جھم میں سستی کو بھگاؤ, رحمت کی گھٹا میں خود کو سنوارو, مغفرت کی چادر میں اپنے کو چھپاؤ, توبہ و استغفار کو بنیاد بناکر خدائی عطیات کو حاصل کرلو, دل سے سچی توبہ کرو اور اپنی توبہ کا پاسدار خود بنو, کیونکہ یہ رات تو سراسر آیی ہی اسی واسطے کہ اپنے کو پہچانو, گناہوں سے کدورت پیدا کرو, توبہ کی رنگ میں مکمل رنگ جاؤ, نفس امارہ کو نفس لوامہ سے بدلو اور نفس مطمئنہ کے سایہ تلے زندگی بسر کرو, تب جاکر شب برأت کی یہ جھماجھم سوغات تمہارے حصہ کا چراغ روشن کر پائیگی, ورنہ بارش کا فوارہ اور قطرہ تو زمین کے ہر حصہ پر برستا ہے, چٹان کے ہر حصہ کو تر کرتا ہے, لیکن کارگر تو وہی پتھر ہوتا ہے جو اپنے اندر آفاقی قطرات کو اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو, اسی طرح شب برأت کی سوغات بھی ہر نفس بشر کو اپنی طرف مائل کرتی ہے, لیکن فائدہ اسی کو ہوتا ہے جو اپنے اندر کچہ لینے کا جزبہ رکھتا ہے.

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر