Latest News

مہنگائی کے خلاف کانگریسیوں نے کیا احتجاج، صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیج کر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی مانگ۔

مہنگائی کے خلاف کانگریسیوں نے کیا احتجاج، صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیج کر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی مانگ۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے نتیجہ میں بے تحاشہ بڑھنے والی مہنگائی پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راحت خلیل کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کرکے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مہنگائی پر قد غن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ڈی ژل،پیٹرول اور رسوئی گیس سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم دیوبند کے ایس ڈی ایم کے سپرد کرتے ہوئے حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔دیوبند اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے سابق امید وار راحت خلیل اور شہر صدر تنظیم صدیقی،بلاک صدر اجے تیاگی وغیرہ کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کے دفتر پہنچ کر دیوبند کے ایس ڈی ایم دیپک کمار کو ایک میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں صدر جمہوریہ کو مخاطب کرتے ہوئے ڈیژل،پیٹرول اور رسوئی گیس سمیت دیگر روز مرہ کی استعمال میں آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔اس موقع پر راحت خلیل نے کہا کہ مسلسل ہونے والے قیمتوں میں اضافہ کیوجہ سے عام آدمی کی جینا دشوار ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل صوبائی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر اس ملک اور عوام کی کمر توڑنے کا کام کررہی ہیں۔میمورنڈم میں صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں پر قد غن لگائیں۔میمورنڈم دینے والوں میں راحت خلیل اور تنظیم صدیقی کے علاوہ وریام خان، افضال قریشی، لئیق انصاری، راجیو تیاگی، اشرف بھارتی، راشد خان، اسجد علی، عمر محمد، محمد فرحان، اسماعیل، چودھری دھنی رام اور حارث سمیت بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر