Latest News

اسلام میں علم سیکھنے سکھانے کوبہت اہمیت دی گئی ہے، جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات میں ختم بخاری شریف کے موقع مفتی سید عفان منصورپوری کا خطاب۔

اسلام میں علم سیکھنے سکھانے کوبہت اہمیت دی گئی ہے، جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات میں ختم بخاری شریف کے موقع مفتی سید عفان منصورپوری کا خطاب۔
مظفر نگر:(سمیر چودھری)
جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات نگلہ راعی چرتھاول مظفرنگر کا یک روزہ ختم بخاری شریف وتقسیم سند اجلاس منعقد ہوا،جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نوجوان عالم دین مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت حافظ محمد فرقان اسعدی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد احسان الحق قاسمی و مولانا محمد موسیٰ قاسمی نے مشترکہ طور پر انجام دیئے۔اس موقع پر جامعہ سے عالمیت سے فارغ ہونے والی 65طالبات کو سند فضیلت وانعام سے نوازا گیا،مفتی محمد عفان منصور پوری نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیکر بخاری شریف کی تکمیل کرائی، انہوں نے اپنے پرمغز اور علمی خطاب میں حضرت امام بخاری کے حالات اور بخاری شریف کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے علم حاصل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا علم کے بغیر انسان بالکل ادھورا اور کسی کو نفع نہیں پہچانے کے حیثیت میں نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ اسلام میں علم سیکھنے اور سکھانے پر جو توجہ دی گی ہے اسی مطابق ہمیں اس پر کوشش کرنی چاہیے۔ معروف بزرگ عالم دین حضرت جی مو لانا عبد الستار بوڑیہ نے اصلاح معاشرہ پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے اور زندگی تمام شعبوں میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو نمونہ بناکر عمل کرنے پر زور دیا۔ مولانا احمد عبد اللہ سکریٹری جمعیۃ یوتھ کلب جمعیۃعلماء ہند نے بھی نوجوان نسل کو نشہ ودوسری برائیوں سے دور رہ کر اپنی زندگی کو اسلاف کے طریقہ سے گزارنے کی تلقین کی۔ معروف مقرر مولانا سالم اشرف قاسمی دیو بندبھی علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کی طالبات نے مختلف تعلیمی وثقافتی پروگرام پیش کئے۔ آخر میں مولانا احسان الحق قاسمی نے تعلیمی ودیگر تنظیمی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ قبل ازاں مفتی زبیر مفتاحی کی تلاوت کلام پاک و مولانا جنید ہاشمی کی نعت پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ مولانا عبدالستار قاسمی بوڑیہ کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔ آخر میں حافظ محمد فرقان اسعدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا جمال الدین قاسمی،أجمل الرحمان ایڈووکیٹ، قاری شعیب عالم، مفتی بن یامین تیوڑہ،پردھان محمد افسرون، قاری شہزاد، مولانا سلیم احمد، مفتی بلال، قاری امجد، مولانا ارشاد عقابی، حاجی عبد القادر راہی، حاجی عابد حسین، حاجی فیاض، مولانا کلیم، کلیم تیاگی،مولانا طاہر قاسمی،ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر شاہ فیض، ماسٹر ہدایت اللہ ٹرینر جمعیۃ، قاری الطاف الرحمان، قای یاسین گاؤنوڑی، مفتی آفاق، ماسٹر نفیس احمد، حافظ اکرام الدین، وغیرہ خاص طور سے شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر