Latest News

دارالعلوم مسیحیہ نرمانی کا سالانہ اجلاس اختتام پذیر، قرآن کریم تمام انسانیت کے لٸے دستور حیات ہے: مولانا حبیب اللہ مدنی۔

دارالعلوم مسیحیہ نرمانی کا سالانہ اجلاس اختتام پذیر، قرآن کریم تمام انسانیت کے لٸے دستور حیات ہے: مولانا حبیب اللہ مدنی۔
مظفرنگر: مظفر نگر کے گاؤں نرمانی میں واقع دارالعلوم مسیحیہ میں گزشتہ روز سالانہ اجلاس کا انعقاد ہوا، مدرسہ کے مہتمم مولانا عبدالقیوم کی تلاوت کلام اللہ سے اجلاس کا آغاز ہوا جبکہ مدرسہ کے طالب علم محمد اسرار نرمانا نے نعت پاک سے لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔ اس کے بعد اجلاس میں علاقے و دوردراز سے بڑی تعداد میں تشریف لاٸے باشندگان کو قرآن کریم کی فضیلت کے تعلق سے مولانا مصطفی امام مسجد اقصی شالیمار گارڈن نے اپنے پرمغز خطاب سے محظوظ کیا۔
اسی درمیان نواب عالم نواب نے نعت پاک سے لوگوں کو تازگی بخشی ہندی اس کے بعد دوسرا بیان جس میں دلوں پر اثر کرنے والے جامعہ فلاح دارین الاسلامیہ بلاسپور مظفر نگر کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اسماعیل صادق نے ناصحانہ خطاب کیا، جس میں بطورخاص والدین کے حقوق پرروشنی ڈالی قاری تحسین مکھیالوی نے نعت پاک پیش کی۔ آخرمیں مولاناحبیب اللہ مدنی کا تفصیلی خطاب ہوا اورمدرسہ سے حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبا عزیز کو دستارفضیلت سے نوازا۔ 
اس موقع پر مولانا نے قرآن کی فضیلت پرروشنی ڈالی کہاکہ قرآن کریم تمام انسانیت کے لٸے دستور حیات ہے جس نے اس پرعمل کیاوہ جہان میں کامیاب ہواایک حافظ قرآن کامقام سب سے اعلیٰ وبرتر ہے حافظ قرآن ہی کویہ حق ہے کہ قیامت کے روزاللہ کے سامنے بضدہوگااوراپنی بات تسلیم کراٸے گاحافظ قرآن ہی ہے جس کی سفارش قبول کی جاٸے گی۔ اس موقع پرشرکت کرنے والے تمام علماوذمہ دارن مدارس نے مدرسہ کے نظام وتعلیم وتربیت کے نظام کو دیکھا اور تعریف کی۔ یہ سب مدرسہ کے مہتمم  مولانا عبد القیوم کی شب وروز کی محنت کانتیجہ ہے اوراساتذہ کی طلباکے ساتھ شفقت کہ جوآج طلبایہاں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کررہے ہیں۔
اجلاس کا اختتام مولانا موصوف کی دعا پر ہوا، بطورخاص شرکت کرنے والوں میں مولانااسلام الدین، مولانا ڈاکٹر جمال الدین، مولانامحمداحمد، مولاناادریس، مولانادلشاد، مولاناشاہد، مولاناتراب الدین، قاری محمداعجاز، قاری نفیس، قاری جہانگیر، قاری تنویر، قاری مقیم، مولاناصابر، مولاناشوقین، مفتی عبدالستاروغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر