Latest News

دیوبند میں چوری کی دس موٹرسائیکلوں کے ساتھ ایک گرفتار۔

دیوبند میں چوری کی دس موٹرسائیکلوں کے ساتھ ایک گرفتار۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
بائک چوری گروہ کے خلاف جاری پولیس کی مہم کے تحت آج دیوبند پولیس نے ایک ملزم کو 10 چوری کی موٹر سائیکلوں اور موٹرسائیکل کے پرزوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے، جبکہ ملزم کا ایک ساتھی جو اس کا بھائی ہے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تھانہ انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پرآج دیوبند تھانہ پولیس نے ملزم عارف ولد ماہر حسن ساکن محلہ پٹھان پورہ دگڑہ دیوبند کو محلہ پٹھان پورہ دگڑہ دیوبندسے چوری کی موٹرسائیکلوں کے ساتھ گرفتار کیاہے، جبکہ اس کا ایک ساتھی ملزم توصیف ولد ماہر حسن ساکن محلہ پٹھانپورہ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ملزم کے خلاف دیوبندتھانہ میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ قائم کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ملزم کے پاس سے چوری کی دس موٹر سائیکلیں، 10 انجن موٹر سائیکل، 12 موٹر سائیکل آئل ٹینک، 9/سائلنسر موٹر سائیکل، 25 وہیل موٹر سائیکل، 10 ہینڈل موٹر سائیکل، 54 شوکر موٹر سائیکل، 7 ٹی موٹر سائیکل،6/ لیگ گارڈ موٹر سائیکل، 5/ چین سیٹ سمیت کافی سامان برآمد کیاہے۔ ملزمان کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں ان کے علاوہ وپن تیاگی، راہل تیاگی، امت کمار اورسچن تومر شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر