Latest News

خاتون ہی ایک صالح معاشرہ کو تشکیل دیتی ہے، رسول پور کلاں میں ختم کلام اللہ شریف کے موقع پر منعقد پروگرام میں حافظ جمیل نانکوی کا خطاب۔

خاتون ہی ایک صالح معاشرہ کو تشکیل دیتی ہے، رسول پور کلاں میں ختم کلام اللہ شریف کے موقع پر منعقد پروگرام میں حافظ جمیل نانکوی کا خطاب۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
ادارہ مرکز صفۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم رسولپور کلاں میں ختم کلام اللہ شریف کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد ہوا جس کا آغاز قاری عبد الرؤف کی تلاوت اور نوجوان شاعر قاری عبد الوھاب نور نے نعت پاک سے ہوا۔ جلسہ کی صدارت الحاج حافظ جمیل نانکوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ادارہ کے ڈائریکٹر مفتی ریحان قاسمی نے انجام دیئے۔
مہمان خصوصی مولانا سید محمد جعفر مظاہری نائب ناظم مظاہر علوم نے شرکت کی۔اس دوران حافظ جمیل نانکوی نے اصلاح معاشرے پر روشنی ڈالی اور کہاکہ عورت ہی ایک اچھے معاشرے کو تشکیل دیتی ہے آج ہمارے پردوں پر جو قانون بنایا جارہا ہے وہ سب ہماری کمزوری ہے، ہم سب کو چاہئے کہ ہم اپنے گھروں میں پردے کا ماحول بنائیں،جب خواتین پردے میں رہیں گی تو ہماری بچیوں پر اس کا اثر ہوگا۔ 
مولانا مفتی عطاء الرحمن نے بھی اپنے خطاب میں جہیز کی لعنت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ہمیں سنت کے مطابق اپنے بچوں کے نکاح کرنے چاہئے۔
اس موقع پر قرب و جوار کے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں قاری ساجد رشیدی صدر آل انڈیا ہاشمی ٹرسٹ، قاری دلشاد احمد قمر نائب صدر جمعت علماء ہند دہلی،قاری محمد جاوید، مولانا مونس مظاہری، مولانا عدنان صبیح سمیت جملہ اساتذہ موجورہے۔ آخر میں ادارے کے مہتمم مولانا شاہد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی گئی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر