Latest News

یوکرین سے طلبہ وطالبات کی واپسی کا سلسلہ جاری، سہارنپور ضلع کے 33 طلبہ وطالبات کا ڈی ایم نے کیا استقبال۔

یوکرین سے طلبہ وطالبات کی واپسی کا سلسلہ جاری، سہارنپور ضلع کے 33 طلبہ وطالبات کا ڈی ایم نے کیا استقبال۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے درمیان پھنسے ہندوستانی مسلسل اپنے ملک کو لوٹ رہے ہیں، سہارنپور ضلع کے کل 87/ طلبہ و طالبات یوکرین میں پھنسے تھے جن میں اب تک 33/ طلبہ وطالبات بحفاظت طریقہ سے اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں،جن کا آج سہارنپور ڈی ایم نے گلدستے دے کر استقبال کیا۔ 
یوکرین اور روس کے درمیان گزشتہ دس یوم سے جنگ جاری ہے، جس کے سبب وہاں ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی بھی پھنسے ہوئے تھے،جن میں کثیر تعداد میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات ہیں،جو کسی طرح یوکرین سے نکل کر سرحدوں تک پہنچے ہیں جہاں سے ہندوستانی حکومت کی جانب سے چلائے جارہے آپریشن گنگا کے تحت انہیں واپس لایا جارہاہے۔ 
یوکرین میں ضلع سہارنپور کے تقریباً87 طلبہ وطالبات پھنسے ہوئے تھے،جن میں اب 33 طلبہ وطالبات بحفاظت طریقہ سے اپنے گھروں کو پہنچ کر گئے ہیں،اپنے بچوں محفوظ دیکھ کر ان کے کے خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔ یوکرین سے واپس لوٹے بچوں کا آج یہاں سہارنپور کے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے گلدستے دے کر استقبال کیا۔ اس دوران بچوں نے بھی حکومت و انتظامیہ کا شکریہ داکیا اور اپنی آپ بیتی سنائی۔ 
اس موقع پر ڈی اکھلیش سنگھ نے بتایاکہ ضلع سہارنپور کے 87 طلبہ وطالبات یوکرین میں زیر تعلیم تھے، وہاں حالات بگڑنے کے سبب حکومت و انتظامیہ کی جانب سے گنگانا م سے ریسکیو چلایا جارہاہے، جس کے سبب سبھی بچوں کو وطن واپس لایا جارہاہے، انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 87 بچوں میں اب تک 33 بچے بحفاظت طریقہ سے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور باقی تمام طلبہ وطالبات بھی بحفاظت بہت جلد اپنے گھروں کوواپس آجائینگے۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر