Latest News

جامعہ رحمت گھگھرولی میں بزم مغیثی کے مرحلہ وار مسابقۂ خطابت و قرات میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

جامعہ رحمت گھگھرولی میں بزم مغیثی کے مرحلہ وار مسابقۂ خطابت و قرات میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
سہارنپور: جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور میں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری بزم مغیثی کا مرحلہ وار مسابقۂ خطابت و قرات 2022 کا فائنل راؤنڈ گزشتہ یوم پورے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، بعد نماز ظہر مسابقہ کا آغاز ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخالق مغیثی ناظم تعلیمات جامعہ ہذا نے کی،حکم کے طور پر فرائض مفتی منصوب قاسمی ،مولانا عثمان قاسمی اساتذہ جامعہ احمد العلوم خان پور گنگوہ اور قاری مستقیم کریمی دبھیڑوی نے انجام دئے۔
اس آخری مرحلہ میں مسابقۂ خطابت میں ٹاپ 17 مساہمین کا مسابقہ ہوا جس میں جملہ مقررین نے اپنے اپنے موضوع پر پانچ پانچ منٹ تقریر کی اور اپنی بھرپور تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اسی طرح مسابقۂ قرات میں ٹاپ 13 طلبہ نے حصہ لیا اور تلاوت قرآن کو خوبصورت انداز و آواز میں پیش کیا۔
مفتی محمد منصوب نے طلبہ کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ضروری علوم کے حصول کے ساتھ خطابت وصحافت سے وابستگی بھی طلبہ کے لئے ضروری ہے۔کیوں کہ دین اسلام کی تبلیغ واشاعت میں یہ دونوں ہی فنون انتہائی مؤثر اور مفید ثابت ہوتے ہیں۔
بعد ازاں بزم مغیثی مسابقۂ خطابت و قرات 2022 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں اول پوزیشن محمد حامد خانپوری نے حاصل کی، دوسری پوزیشن محمد اسعد پٹھان پوری نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن محمد معتصم باللہ سلیم پوری نے حاصل کی۔ مسابقۂ قرآت میں پہلی پوزیشن محمد جاوید گھگھرولی نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عبدالباطن مغیثی گھگھرولی جبکہ تیسری پوزیشن عبدالصمد مغیثی گھگھرولی نے حاصل کی۔
پروگرام کا آغاز قاری محمد اسجد استاذ جامعہ ہذا کی تلاوت سے ہوا،نظامت کے فرائض مفتی طارق قاسمی استاذ جامعہ ہذا نے ادا کئے جبکہ پروگرام کا اختتام قاری محمد اعظم کی دعاء پر ہوا۔ شرکت کرنے والوں میں مولانا دلنواز عالم قاسمی،قاری ریاست علی کریمی،قاری محمد اسجد جامعی،قاری محمد دانش قاسمی،قاری ثوبان رحمتی ،ڈاکٹر ارشاد اور قاری وسیم رحمتی قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر