کانگریس پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ، بجٹ اجلاس میں حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ، سونیا، راہل اور پرینکا گاندھی کی موجودگی میں پانچ ریاستوں میں شکست کا جائزہ۔
نئی دہلی: پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بعد کانگریس پارلیمانی پالیسی سازگروپ کی میٹنگ آج ہوئی ہے۔ سونیا گاندھی،ملکاارجن کھڑگے، غلام نبی آزاد، آنند شرما، کے سریش اور جے رام رمیش سمیت کانگریس لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
اس دوران کانگریس قائدین نے انتخابات میں شکست کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی بہتری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے نئے صدرکاانتخاب مقررہ وقت سے پہلے کرانے پر بھی بحث ہوئی۔ یہ میٹنگ اب ختم ہو چکی ہے۔ کانگریس لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے میٹنگ کے بعد میڈیاکو بتایاہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اٹھائے جانے والے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہم یوکرین سے واپس آنے والے طلباء، کسانوں اور میڈیکل طلباء ، مہنگائی، بے روزگاری، ایم ایس پی کے مسائل کو اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، سینئر کانگریس لیڈر ملک ارجن کھرگے اور امبیکا سونی پانچ ریاستوں میں انتخابی شکست اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اے آئی سی سی دفتر میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے لیے پہنچے۔
اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی پانچ ریاستوں میں انتخابی شکست اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے موجود تھے۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ہمارا راستہ اتحاد، سا لمیت کا ہے ، جبکہ بی جے پی کا راستہ مذہب اور پولرائزیشن ہے، پی ایم اور کجریوال ایک جیسے بولتے ہیں۔ اس آگ کو لگانا بہت آسان ہے لیکن بجھانا بہت مشکل ہے۔ راہل گاندھی صدراتی عہدہ سنبھالیں،پارٹی متحد رہے گی۔ لوگوں کو اس لیے گمراہ کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی مذہب کی سیاست کرتی ہے، آج نہیں تو کل ملک کے لوگ اس بات کی ضرور سمجھ آئے گی۔ اندرا گاندھی نے اپنی جان دے دی، لیکن خالصتان نہیں بننے دیا۔قبل ازیں گاندھی کنبے کی حمایت میں کانگریس کے کئی کارکنوں نے تنظیمی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے لیڈروں کے خلاف کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ سے قبل کانگریس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا۔
سی ڈبلیو سی کی میٹنگ سے قبل جب ممبران پہنچ رہے تھے، پارٹی کارکنوں کے ایک گروپ نے کانگریس کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی صدر سونیا گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی کے حق میں نعرے بازی کی۔
کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے وقت پر تنظیمی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا اور پارٹی کے کئی لیڈروں نے جمعہ کی شام دہلی میں ملاقات کی ۔ گزشتہ سال ستمبر میں کانگریس کے کارکنوں نے کپل سبل کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت احتجاج کیا تھا جب انہوں نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ کانگریس کے پاس صدر نہیں ہے ۔ جی-23 کے نام سے جانے جانے والے والے کی جانب سے حالیہ انتخابات میں ہونے والی شکست کے لیے ذمہ داری طےکرنے کا مطالبہ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
DT Network
0 Comments