Latest News

اسرائیلی پولیس کا ایک با ر پھر مسجد اقصیٰ پر حملہ، مزید 17 فلسطینی زخمی۔

اسرائیلی پولیس کا ایک با ر پھر مسجد اقصیٰ پر حملہ، مزید 17 فلسطینی زخمی۔
اسرائیلی پولیس نے ایک با ر پھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا جس میں 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا اور بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جب کہ فورسز نے مسجد میں موجود افراد کو باہر نکال دیا۔
نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے 4 گھنٹوں تک مسجد میں نمازیوں کو داخل ہونے نہیں دیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، پولیس کو مسجد میں داخلے کے خواہش مند مسلمانوں پر لاٹھی چارج اور دستی بموں کا استعمال کرتے بھی دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائی تھیں۔
فلسطینی ریڈ کریسنٹ سروس کے مطابق مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باعث 152 فلسطینی زخمی ہو ئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر