Latest News

سہارنپور-مظفر نگر سیٹ پر بھی بی جے پی کی جیت، صوبہ میں ایم ایل سی کی 36 میں سے 33 سیٹوں پر بی جے پی کی فتح، سماجوادی کا صفایا۔

سہارنپور-مظفر نگر سیٹ پر بھی بی جے پی کی جیت، صوبہ میں ایم ایل سی کی 36 میں سے 33 سیٹوں پر بی جے پی کی فتح،  سماجوادی کا صفایا۔
دیوبند،12/ اپریل(سمیر چودھری)
سہارنپور-مظفر نگر قانون ساز کونسل سیٹ پر بی جے پی کی وندنا ورما نے بڑی جیت درج کی، ایس پی کے عارف جولاکو یہاں شکست ہوئی ہے۔ یوپی میں منگل آئے ایم ایل سی الیکشن کے نتائج میں بی جے پی نے ایک مرتبہ پھر تاریخی جیت درج کی ہے اور 36/ میں سے 33/ امیدوار اس ک کامیاب ہوئے۔ اسے صرف اعظم گڑھ،بنارس اور پرتاپ گڑھ میں ہار کا سامنا کرناپڑاہے جبکہ سماجوادی پارٹی کا یوپی میں کہیں بھی کھاتہ تک نہیں کھل سکاہے۔
بتا دیں کہ قانون ساز کونسل کی 36 میں سے 9 سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔ سہارنپور-مظفر نگر سیٹ سے بی جے پی کی وندنا ورما نے زبردست جیت درج کی ہے۔ 
انتظامیہ نے یہاں پر منصفانہ اور پرامن طریقے سے ووٹوں کی گنتی مکمل کی۔سہارنپور-مظفر نگر سیٹ کے لیے ووٹنگ کا عمل 9 اپریل کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوا، جس کے دوران یہاں کل 96.69 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ الیکشن کا نتیجہ آج اعلان کیاگیا۔بی جے پی کی امیدوار وندنا ورما جیت گئی ہیں۔ وندنا ورما کو 3843 ووٹ ملے۔ ایس پی امیدوار عارف کو 842 ووٹ ملے، آزاد سشیل کو 11، پرمود آریہ کو 18 اور زاہد کو 6 ووٹ ملے۔ 212 ووٹ مسترد ہوئے۔ تینوں اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں کل 4932 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 4720 ووٹ درست پائے گئے۔ الیکشن میں بی جے پی کی وندنا ورما نے ایس پی امیدوار عارف کو 3001 ووٹوں سے شکست دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر