’ورلڈ میمن ڈے‘ ممبئی سمیت پوری دنیا میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔
ممبئی: (پریس ریلیز) کل بروز پیر۱۱؍اپریل ورلڈ میمن ڈے جہاں پوری دنیا میں نہایت ہی جوش وخروش سے منایاگیا۔رمضان المبارک کی وجہ سے تقریب کی نوعیت الگ قسم کی تھی، تقریباً ملک بھر کی جماعتوں نے روزہ افطار اور سحری کا انتظام کیا، اسپتالوں میں پھل تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح جاپان، دبئی، امریکہ، مالاوی، تنزانیہ، سائوتھ افریقہ، یوکے، سعودی عربیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی میمن ڈے منایا گیا، اس دوران وہاں مقیم میمنوں نے سیمینار، گیٹ ٹوگیدر اور افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ مکہ اور مدینہ شریف میں خصوصی طور پر افطاری کا اہتمام کیاگیا۔ ممبئی میں فیڈریشن کی مرکزی آفس بیگ محمد پارک نارائن دھرو اسٹریٹ میں بعد نماز عصر پرچم کشائی کی تقریب عمل میں آئی، اس کے بعد افطار پروگرام رکھا گیا۔اس دوران ورلڈ میمن ڈے ترانہ بھی پڑھا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے صدر اقبال میمن آفیسر ، سکریٹری عزیز مچھی والا، آفرین شیخ، نظام الدین راعین، مفتی منظور ضیائی، راشد عظیم، آصف ابا جما، عمران فروٹ والا، الطاف ہولی، کے علاوہ کوکنی جماعت، بوہرہ جماعت، دکنی جماعت، کچھی جماعت کے سربراہ موجود تھے۔ اس موقع پر فیڈریشن کے صدر اقبال میمن آفیسر نے کہاکہ آج پوری دنیا میں ورلڈ میمن ڈے منایاجارہا ہے یہ ایک فلاحی ڈے ہے آج کے دن پوری دنیا کے میمن ادارے بلالحاظ قوم وملت فلاح وبہبودی کا کام کرتی ہے۔ ہندوستان کی پانچ سو میمن جماعتیں بھی اس موقع پر اسپتالوں میں فروٹ تقسیم کرتی ہے، میڈیکل چیک اپ کا انعقاد کیاجاتا ہے، بلڈ ڈونیشن کیمپ، غریبوں کو فوڈ پیکٹ، اسکول اور مدرسوں کے بچوں کو انعامات سے نوازتی اور اس طرح کے دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ پورے ملک اور پوری دنیا سے میمن ڈے کے موقع پر مسلسل فلاحی کاموں کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔
0 Comments