Latest News

اپنی زندگیوں کو قرآن کے اصولوں کے مطابق ڈھالیں، مدرسہ دارالسلام دیوبند اور محلہ خانقاہ میں نماز تراویح میں تکمیل قرآن کریم کے موقع پر علماء کا خطاب۔

اپنی زندگیوں کو قرآن کے اصولوں کے مطابق ڈھالیں، مدرسہ دارالسلام دیوبند اور محلہ خانقاہ میں نماز تراویح میں تکمیل قرآن کریم کے موقع پر علماء کا خطاب۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند کے قریبی گاؤں ہاشم پورہ کی احمد نگر بستی میں واقع مدرسہ دار السلام میں رمضان المبارک کی گیارہویں شب میں نماز تراویح میں قرآن کریم مکمل کیاگیا۔مدرسہ دارالسلام کی مسجد میں ادارہ کے استاذ مولانا مفتی فاروق نے گیارہویں شب کی تراویح میں قرآن شریف مکمل کیا۔
اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے استاذ قاری محمد طیب قاسمی نے قرآن کریم اور رمضان المبارک کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن اور رمضان کا آپس میں گہرا رشتہ ہے کیونکہ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں نازل فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پوری انسانیت کے لئے ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے اسلئے ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کے لئے قرآن سے مدد لینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے عنایت کردہ ایک خاص تحفہ ہے جس میں ہر لمحہ برکات اور رحمتوں کا نزول ہوتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سب سے پہلے قرآن کی تعلیم دلائیں اوراس ماہ مبارک کی قدر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت اور دیگر عبادات کو اپنا معمول بنالیں۔
قاری طیب قاسمی نے کہا کہ مدارس اور مساجد کو آباد کرنے پر پوری توجہ دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے ایک ایک فرد کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور اپنی آمدنی کا کچھ حصہ مدارس اور مساجد کو بھی دینا چاہئے۔ دعائیہ مجلس کے اختتام پر قاری محمد طیب نے پوری دنیا خاص طور پر ہندوستان میں امن وامان قائم رہنے کے لئے دعاء کرائی۔
اس موقع پر ادارہ کے مہتمم قاری زبیر احمد قاسمی،قاری منور قاسمی،حاجی فاروق، چودھری منور، محمد مرشد، ماسٹر عثمان، جمیل مدنی، امیر حسن، محمد فاروق، محمد محمود اور نثار احمد وغیرہ موجود رہے۔
ادھر گزشتہ شب محلّہ خانقاہ نظر منزل میں شاہنواز عثمانی کے ذریعے دس دن کی تراویح کا اہتمام کیا گیا، حافظ محمد طلحہ نے قرآن کریم سنایا جبکہ محمد فرحان نے سماعت کی،اس موقع پر دعائیہ مجلس کا انعقاد بھی کیا گیا،جس میں دارلعلوم دیوبند کے شعبہ تنظیم و ترقی کے ناظم اعلیٰ مولانا سید راشد علی نے دعا کرائی اور خاضرین سے خصوصی خطاب کے دوران قرآ ن کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔اس موقع پر نظر فاؤنڈیشن کے چیئرمین نجم عثمانی نے بتایا کہ رمضان ماہ میں تراویح کا سلسلہ گھر پر والد مرحوم نظر عثمانی نے اب سے تیس سال پہلے کیا تھا جو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چل رہا ہے اور انشا ء للہ آگے بھی چلتا رہیگا۔ 
اس موقع پر نوشاد عثمانی، دلشاد عثمانی، شاہنواز عثمانی، قاری طیب، قاری صغیر، ڈاکٹر محفوظ، ڈاکٹر انیس، انجم عثمانی، قمر عثمانی، ڈاکٹر جمیل، عرشی خان، ساجد حسین، ڈاکٹر فصیح، مزمل، مذکر، سہیل فاروقی، سرور دیوبندی، باصر حسین، محمد عیسیٰ، محمد کوکب، دانیال، ہمدان، شارق حسین، عبداللہ شہزاد، نبیل نوشاد، حاذق، حبان، شمیم، محمد محمود، محمداعظم، گڈو، سلمان، نبیل احمد، مسعود احمد وغیرہ نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر