Latest News

رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو فرزندان توحید نے ادا کی نماز دوگانہ، روزے داروں نے ملک میں امن کے لیے دعا کی۔

رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو فرزندان توحید نے ادا کی نماز دوگانہ، روزے داروں نے ملک میں امن کے لیے دعا کی۔
دیوبند: ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کو شہر کی مساجد میں نمازیوں کی زبردست بھیڑ رہی۔ روزے داروں نے نماز جمعہ عقیدہ کے ساتھ ادا کی اور بعد نماز ملک و ملت کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔
آج ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کو نمازیوں کی بڑی تعداد مساجد پہنچی۔ گاؤں سے لے کر شہر تک کی مساجد میں کافی ہجوم تھا۔ اس دوران جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے دارالعلوم کی مشہور مسجد رشید میں بیان کرتے ہوئے اللہ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کی ہدایت کی اور ماہ رمضان میں اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کی بارش کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دو حصے گزر چکے ہیں اس لیے جو ایک حصہ باقی رہ گیا ہے اس کے اندر سارا وقت عبادت میں گزارنا چاہیے۔ انہوں نے اللہ کے ذکر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا کوئی حصہ ایسا نہیں رہنا چاہیے جس میں ہم اللہ کے ذکر سے محروم ہوں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ملک اور قوم کی ترقی کے لیے دعا کی۔
مرکزی جامع مسجد میں نماز سے قبل دارالعلوم وقف دیوبند کے استاد مفتی عارف قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں اپنے بندوں کو بہت سی نعمتیں عطا کی ہیں۔ بندے بھی اس مہینے میں اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ اللہ ان نعمتوں کو دیتا ہے،جو بندے اپنے لیے مانگتے ہیں۔ اُنہوں نے روزے، نماز، زکوٰۃ، صدقہ اور اعتکاف کی فضیلتیں بیان۔

رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ میں شہر کی تمام مساجد میں نمازیوں کا ہجوم تھا۔ نماز کے بعد ائمہ کرام نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ دوسری جانب دیہی علاقوں میں بھی رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو علاقے کی مساجد کھچا کھچ بھری رہی اور لوگوں نے عقیدے کے ساتھ نماز ادا کی۔ قبل ازیں رمضان المبارک کی خصوصی عبادات کے لیے مساجد کی صفائی کی گئی۔ نمازیوں کی سہولت کے لیے بہت سے انتظامات کیے گئے تھے۔ 

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر