ماہ صیام کا چاند ملک بھر میں نظر آیا، دارالعلوم دیوبند کی جانب سے بھی کی گئی تصدیق، کل ہوگا پہلا روزہ۔
دیوبند: دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایاکہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے، دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اعلان کیاگیاکہ پہلا روزہ اتوار کا ہوگا۔
رمضان کا چاند نظر آتے ہی مسلم سماج میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سبھی لوگ ماہ مبارک کی تیاریوں میں لگ گئے۔ دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کا اعلان کیاہے، انشاء اللہ پہلا روزہ اتوار کا ہوگا۔سبھی لوگوں کو رمضان المبارک کی دی۔
مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور سے رویت کا اعلان ہوگیا ہے آج تراویح ہوگی اور کل 3 اپریل 2022 اتوار کو یکم رمضان 1443 ہے، اللہ تعالی اپنی طاعات کی توفیق سے نوازے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments