Latest News

مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کے وفد نے کیا جہانگیر پوری کا دورہ، مقامی لوگوں نے بتائی فساد کی اصل وجہ، افسران سے بھی ملاقات۔

مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کے وفد نے کیا جہانگیر پوری کا دورہ، مقامی لوگوں نے بتائی فساد کی اصل وجہ، افسران سے بھی ملاقات۔
نئی دہلی: (پریس ریلیز) کل شام شمالی دھلی کے جہانگیر پوری میں فرقہ وارانہ فسادات ہوا جس میں دونوں طرف کے لوگوں کو چوٹیں آئیں۔ اس ضمن میں مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی خصوصی ہدایت پر مفتی عبد الرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیۃعلماء دھلی کی قیادت میں ایکے وفد نے وہاں کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی ذمہ داران سے ملاقات کر کے امن و امان کی ایپل کی نیز فساد کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی تو مقامی حضرات نے بتلایا کہ ایک مرتبہ دن میں 12 بجے شوبھا یاترا نکالی گئی اسکے بعد تین بجے پھر شوبھا یاترا نکالی گئی دونوں مرتبہ مقامی مسلم نوجوانوں نے یاترا نکلوانے میں تعاون کیا لیکن بعض شرپسند عناصر جنکا مقصد کچھ اور ہی تھا جو پورا نہیں ہوا اسلئے ساڑھے پانچ بجے شام میں پھر ایک مرتبہ ایک ہجوم آیا اور مسجد میں گھسنے کی اور بھگوا جھنڈے لگا نے کی کوشش کرنے لگا نیز اشتعال انگیزنعرے لگانے لگا جسکو لیکر جھگڑا شروع ہوا اور پھر دونوں طرف سے پتھر بازی ہونے لگی وفد نے مسجد کا بھی دورہ اور مسجد کے مین دروازہ پر جے شری رام لکھے ہوئے بھگوا جھنڈے اور اینٹ پتھر نیز کانچ کی ٹوٹی ہوئی بوتلے پڑی ہوئی پائی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسجد میں گھس کر جھنڈے وغیرہ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسجد پر پتھراؤ کیا گیا ہے
وفد تمام لوگوں سے امن و بنائے رکھنے کی اپیل کی اور لوگوں نے جو بتلایا کہ ایک طرفہ گرفتاری کی جاری اسکو لیکر موقعء واردات پر ہی دی سی پی ودیگر اعلی افسران سے ملاقات کی اور قصور واروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور بے قصوروں مظلوموں کو انصاف دلانا کا مطالبہ کیا جس پرخاص طور پر ڈی سی پی صاحبہ نے مکمل انصاف کے ساتھ کاروائی کی یقین دہانی کرائی
وفد میں مفتی عبدالرازق کے علاوہ قاری محمد ساجد فیضی ناظم جمعیۃ علماء دھلی قاری دلشاد قمر مظاہری نائب صدر دھلی ڈاکٹر رضاؤالدین شمس رکن عاملہ دھلی محمد مہتاب شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر