Latest News

کوسی کمشنری کے نومنتخب ایم ایل سی اجے کمار سنگھ کا وژن انٹرنیشنل اسکول میں والہانہ استقبال۔

کوسی کمشنری کے نومنتخب ایم ایل سی اجے کمار سنگھ کا وژن انٹرنیشنل اسکول میں والہانہ استقبال۔
سہرسہ: کوسی کمشنری حلقہ سے راشٹریہ جنتادل کے نومنتخب ایم ایل سی ڈاکٹر اجے کمار سنگھ اپنی شاندار جیت کے بعد پہلی مرتبہ سہرسہ واپسی پر اپنے رفیق شاہنواز بدر کے گھر چکمکہ جاکر ان سے تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر وژن انٹرنیشنل اسکول میں وہاں کے ذمہ داران نے گلدستہ پیش کرکے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر نومنتخب ایم ایل سی اجے کمار سنگھ نے کہاکہ یہ جیت میری نہیں بلکہ عوام کی ہے،مجھے خدمت کا موقع ملا ہے پوری ایمانداری، محنت اور لگن سے اپنی ذمے داری کو بحسن وخوبی انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر تے ہیں اور اسی سوچ نے مجھے یہ عزت بخشی ہے، انہوں نے کہاکہ کوسی کمشنری بہار کا سب سے پسماندہ اور بدحال علاقہ ہے یہاں کے بنیادی مسائل کو اولین ترجیح کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے اس موقع پر ان تمام عوامی نمائندے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کامیابی میں ان کا تعاون کیا۔
اس موقع پر وژن انٹرنیشنل اسکول کے بانی شاہنواز بدر نے کہاکہ اجے بھائی کی جیت سے مجھے ذاتی طورپر خوشی ہوئی ہے، سیاسی میدان میں بہت کم ایسے لوگ ہیں جو اتنے ایماندار اور صاف شفاف ہوں، ہمارے علاقہ کے ایک اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کی یہ کامیابی ہم سب کیلے فخر کی بات ہے مجھے یقین ہےکہ اجے سنگھ کو جن امیدوں کے ساتھ عوامی نمائندوں نے جتایا ہے وہ اس بات کاضرور خیال رکھیں گے اور بہار قانون ساز کونسل میں ان سب کی آواز بنیں گے۔شاہنواز بدر نے کہاکہ کوسی حلقہ میں ایک نئی سیاسی شروعات ہے،جو لیڈر عہدہ اور طاقت کی بنیاد پر لوگوں کو خریدنا چاہتے تھے لیکن ان کا غرور
خاک میں مل گیا۔کوسی کی سرزمین امن اور شانتی کا گہوارہ ہے،مدارس اسلامیہ کے خلاف جھوٹ پھیلانے والوں کو ہمارے لوگوں نے سبق سیکھانے کا کام کیا ہے
اس علاقہ میں نفرت کی سیاست کرنے والوں کیلے کوئی جگہ نہیں ہے۔
اس موقع پر شاہنواز بدر کے والد محتر م ماسٹر محمد بدرالدین، وارڈ ممبرمرغوب عالم، اسکول کے ڈائریکٹر نعیم صدیقی، پرنسپل عفان قاسمی، ماسٹر صبا کریم،محفوظ عالم، محمد ضیا الدین وغیرہ خصوصی طورپر موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر