Latest News

جمعیۃ علماء بڈھانہ نے مستحقین میں راشن کٹس تقسیم کرنا شروع کیا۔

جمعیۃ علماء بڈھانہ نے مستحقین میں راشن کٹس تقسیم کرنا شروع کیا۔
مظفر نگر: (سمیر چودھری)
ماہ رمضان کے مدنظر جمعیۃ علماء ہند بڈھانہ کے ذریعہ اور جمعیۃ علماء بڈھانہ کے سکریٹری محمد نوید کے تعاون سے ماہ رمضان کے مقدس موقع پر راشن کٹس کو غرباء میں تقسیم کرنے کا عمل دعاء کے ساتھ شروع کیا گیا۔ راشن کٹ میں چاول، آٹا، چینی، تیل، مصالحہ جات، دالیں وغیرہ رکھی گئی ہیں۔
جمعیۃ علماء بڈھانہ کے عہدیداروں نے کسی بھی مستحق کی تصویر نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مولانا عمران حسین پوری نے نئی بستی میں دعا کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کی حوصلہ افزائی کی، مولانا عمران نے کہا کہ غریبوں کی مدد کی جائے کیونکہ ان کا حق ہم پر ہے، شہر صدر حافظ شیردین نے تمام جمعیۃ علماء کے عہدادار سے کہا کہ آپ اپنے محلے اور اردگرد کے غریبوں کی مدد کریں اور مستحقین کی مدد کرتے ہوئے کسی قسم کا دکھاوا یا تصویر کشی نہیں ہونی چاہئے۔ شہر سیکریٹری محمد نوید نے کہا کہ اللہ نے مجھے قبول کیا اور میرا تعلق ایسی شاندار جماعت سے جوڑا جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔ضلع سیکریٹری محمد آصف قریشی نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ کسی کی تصویر لیے بغیر مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدد کا حلقہ انشاء اللہ بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر حافظ تحسین نے بھی اس کام کو سراہا۔
اس موقع پر کوثر علی رانا، آباد قریشی ایڈووکیٹ، طاہر منصوری، مفتی یامین قاسمی، شاہد قریشی، ندیم علی، حافظ نواب، وہاب رانا، حاجی اختر وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر