Latest News

یوگی سرکار نے کردیا کھیل، اعظم خاں کی عید جیل میں ہی ہوگی۔

یوگی سرکار نے کردیا کھیل، اعظم خاں کی عید جیل میں ہی ہوگی۔
رامپور ؍سیتا پور (آر کے بیورو) ایس پی کے قدآور لیڈر اوررامپور سے ایم ایل اے اعظم خاں سیتا پور جیل میں بند ہیں اور ان کی رہائی کولے کرباہر سیاسی ہنگامہ آرائی ہے۔ جیل سے الیکشن لڑنے والے اعظم خاں کو باہر آنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ فی الحال ان کی عید تک ضمانت نہیں ہو سکے گی۔ ان کی ضمانت پر الہ آباد ہائی کورٹ میں 4 مئی کو سماعت ہوگی۔ ایسے میں ضمانت کی امید لگائے بیٹھے اعظم خاں کے لیے اسے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔
آن لائن جن ستا کی خبر کے مطابق دراصل یوگی سرکار نے اعظم خاں کی درخواست ضمانت پر ایک نئی دلیل دی ہے۔ حکومت نے اس معاملے میں نئے حقائق پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 4 مئی کو عدالت میں ہوگی۔ ایسے میں اعظم خاں کے عید کے موقع پر جیل سے باہر آنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ یوپی حکومت کے دلائل کے بعد اعظم خاں کی عید جیل میں ہی ہوگی۔
یوپی حکومت کی جانب سے الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ 4 دسمبر 2021 کو اعظم خاں کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہوئی تھی، ساڑھے چار ماہ گزر چکے ہیں۔ اس دوران کئی نئے حقائق سامنے آئے ہیں جنہیں حکومت عدالت کے سامنے رکھنا چاہتی ہے۔ ہائی کورٹ نے حکومت کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے اگلی سماعت کے لیے 4 مئی کی تاریخ مقرر کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر