Latest News

معصوم عبدالحنان اور علی عثمانی نے رکھا پہلا روزہ۔

معصوم عبدالحنان اور علی عثمانی نے رکھا پہلا روزہ۔
دیوبند: (سمیر چودوھری)
رمضان المبارک میں جہاں تمام لوگ روزہ رکھ کر عبادت و ریاضت میں مصروف ہیں، وہیں رحمتوں اور برکتوں کے اس مہینہ میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی اللہ کو راضی کرنے میں پیچھے نہیں ہیں، معصوم بچے رزہ رکھ کر اللہ کی عبادت کرنے میں مصروف ہیں۔ 
آج اخبار فروش محمد مستقیم کے چھ سالہ بیٹے عبدالحنان نے پہلا روزہ رکھا،جس کے بعد اس کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ محلہ بیرون کوٹلہ کے باشندہ محمد مستقیم نے بتایاکہ بیٹے عبدالحنان کی عمر محض چھ سال ہے لیکن اس کا دینی جذبہ قابل دید ہے، آج ماشاء اللہ اس نے پہلا روزہ رکھاہے، عبدالحنان کے ذریعہ پہلا روزہ رکھنے پر گھر میں خوشی کا ماحول اور سبھی بچے کو اپنی دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔
دوسری جانب محلہ دیوان کے باشندہ مرحوم عبید عثمانی کے نو سالہ بیٹے علی عثمانی نے بھی پہلا روزہ رکھا ہے، علی کے پہلا روزہ رکھنے پر اس کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے، گھر بڑے اور بزرگوں نے علی کو مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ واضح رہے کہ مذہب اسلام میں ہر بالغ مردو عورت پر روزہ فرض ہے لیکن روز ہ کے تئیں بچوں کا جوش و خروش بھی دیکھنے لائق ہوتاہے،ماہ رمضان میں ہر روز چھوٹے چھوٹے بچے روزہ رکھ کر اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر